بھٹکل شمس اسکول کھلاڑیو ں کا قو می سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ میں بہترین مظاہرہ پر تہنیت : سیف اللہ خطیب قومی سطح کے لئے منتخب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th September 2019, 8:18 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:24؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)12اور 13ستمبر کو تمل ناڈو میں منعقدہ آئی سی ایس ای اسکولوں کے قومی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ میں ریاست کرناٹک کی کبڈی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے شمس اسکول کے پانچ طلبا کی انتظامیہ کی طرف سے ان کی تہنیت کی گئی ۔

اس موقع پر تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے سابق صدر عبدالقادر باشا رکن الدین نے کھلاڑیوں کو  بھٹکل  میں  زیادہ سہولیات نہ ہونے کے باوجود  ریاستی سطح پر نمائندگی کرتے ہوئے قومی سطح کے لئے منتخب ہونے پر ستائش کی اور ان کی تریبت کرنے والے کوچر ثقلین ایس ایم  کو ریاستی کوچر کی حیثیت سے  نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔ ریاستی کبڈی ٹیم کےکپتان سیف اللہ ،ٹیم ممبران اسماعیل محتشم، نوفیہ احمد ،نجہہ احمداور عبید برماور کی پھول مالا پہنا کر ان کی تہنیت کی ۔ ادارے کے صدر محمد اسماعیل محتشم ، سید صلاح الدین ایس کے ، پی آراؤ مولوی  عزیز الرحمن رکن الدین ندوی ،مولوی  سید یاسر برماور ندوی ، عبدالمنیم رکن الدین ، محمد رضامانوی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...