آئی سی ایس ای کے میٹرک امتحانات میں بھٹکل تعلقہ کو سو فیصد کامیابی؛ ونوتا بھٹ اول، رابعہ ملیحہ دوم اور سُدیپ نائک کوسوم مقام
بھٹکل 8/مئی (ایس او نیوز) انڈین سرٹی فیکٹ آف سکینڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای) میٹرک امتحانات میں اس بار بھی بھٹکل تعلقہ کو صد فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق ودیانجلی پبلک اسکول کی وینوتا بھٹ 96.33 فیصد کے ساتھ پورے تعلقہ میں اول رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے تو وہیں نیو شمس اسکول کی رابعہ ملیحہ کو 95.6 فیصد کے ساتھ دوسرا رینک اور بینا ویدیا ہائی اسکول کے سُدیپ نائک کو 93.8 فیصد کے ساتھ تیسرا رینک حاصل ہوا ہے۔
بھٹکل تعلقہ کے تین اسکولوں میں ICSE نصاب کے تحت تعلیم دی جاتی ہے اور تینوں اسکولوں نے صد فیصد کامیابی درج کی ہے۔
ساگر روڈ پر واقع ودیانجلی پبلک اسکول نے لگاتار پانچویں مرتبہ سو فیصد کامیابی درج کی، اس اسکول کی ودیانجلی بھٹ نے تعلقہ سطح پر اول رینک حاصل کیا تو نیرج نائک اور روہت مہالے نے بالترتیب 91.66 فیصد اور 91.16 فیصد اوسط کے ساتھ امتیازی نمبرات حاصل کئے۔
نیو شمس اسکول نے بھی تیسری مرتبہ لگاتار صد فیصد کامیابی درج کرنے میں کامیاب رہا، جہاں کی طالبہ رابعہ ملیحہ بنت محمد مقیم ہلارے نے تعلقہ بھر میں دوسرا رینک حاصل کیا تو اسی اسکول کے عاصم ابن عبدالودود خیال اور کلثوم بنت محی الدین خطّاب معلم نے 91.6 فیصد مارکس حاصل کئے جبکہ حاجرہ ایلفا بنت کفایت اللہ ملا نے 90 فیصد مارکس کے ساتھ امتیازی کامیابی درج کی۔
مرڈیشور میں واقع بینا ویدیا ہائی اسکول اپنے پہلے ہی سال میں صد فیصد کامیابی درج کرنے میں کامیاب رہا، جس کے طالب العلم سُدیپ وینکٹیش نائک نے تعلقہ بھر میں سوم رینک حاصل کیا۔