لندن ٹیکسی ماڈل فروری سے دبئی میں دستیاب

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 17th January 2021, 8:00 PM | خلیجی خبریں |

دبئی، 17جنوری (آئی این ایس انڈیا) دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) رواں سال ہائبرڈ گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے’لندن ٹیکسی‘ ماڈل سروس کا آغاز کر رہی ہے۔ دبئی ٹیکسی کارپوریشن [ڈی ٹی سی] کے مطابق درمیانے سائز کے ساتھ کالے رنگ کی یہ نئی ٹیکسی انگلینڈ کے دارالحکومت میں لندن کیب سے مشابہ ہے۔

دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی’دبئی ٹیکسی کارپوریشن‘ آزمائشی بنیادوں پر فروری سے ’لندن ٹیکسی ‘ سروس کا آغاز کرے گی۔ یہ ٹیکسی سروس دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دستیاب ہوگی۔

اس امر کا اظہار روڈز ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے چیئرمین مطر محمد الطایر نے ’’ڈی ٹی سی‘‘ کے دورے کے موقع پر کیا جہاں انہوں نے کارپوریشن کی 2020 میں کارکردگی اور امسال شروع کئے جانے والے منصوبوں کا جائزہ لیا۔

انہیں لندن ٹیکسی کی اندرونی خصوصیات کے بارے میں بریف کیا گیا جو منفرد اور کشادہ ہے ۔ یہ سواریوں کو کھلی جگہ اور علیحدہ کیبن میں 6 نشستیں فراہم کرتا ہے۔ نئی سروس دبئی میں ٹیکسی سروس کو مزید بہتر بنانے سے متعلق ’’آر ٹی اے‘‘کے منصوبے کا حصہ ہے۔

الطایر کو ’’لندن ٹیکسی‘‘ کی تکنیکی خصویات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ ڈبل انجن پر مشتمل اس گاڑی کو مختلف موسمی حالات میں بہتر انداز میں کنٹرول کیا جا سکے گا۔ اس میں تیز رفتار بریکنگ نظام اور انجن چلانے کے لیے ایسی بیٹری موجود ہے جو تیز رفتار چارجنگ کی بدولت 30 منٹ میں اور عام چارجنگ سسٹم کے ذریعے 3 گھنٹے میں چارج ہو جاتی ہے۔

ٹیکسی میں سیٹلائٹ پر مبنی نیوی گیشن نظام، وائس کمانڈ سسٹم، سامنے سے تصادم کا انتباہی نظام، بلائنڈ سپاٹ مانیٹرنگ سسٹم اور لین ڈپارچر مانیٹرنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ وائی فائی نیٹ ورک بھی موجود ہے۔

ان ٹیکسیوں میں ڈرائیوروں کی غلطیوں کے سد باب کے لئے جدید آلات نصب کئے گئے ہیں۔ ان میں ہنگامی صورتحال میں کنٹرول سینٹر کے ذریعے گاڑی کو روکنے کا نظام ، بیک اپ ٹریکنگ سسٹم اور نظام الاوقات شامل ہیں۔ اس ٹیکسی سروس کا آغاز القوز اور مینا راشد سٹیشنوں پر بھی کیا گیا ہے تاکہ ان دونوں سٹیشنوں کی آپریشنل کارکردگی مصروف اوقات میں 83 فیصد تک بڑھائی جا سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم

سعودی عرب نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصے بعدمسجد الحرام اور مسجد نبوی کو 17 اکتوبر یعنی اتوار  سے معمول کے مطابق بغیر کسی پابندی کے کھولنے کا اعلان کردیا۔ کورونا وائرس کی ویکسین کی دونوں خوراک لگوانے والے افراد کو 17 اکتوبر سے مسجدالحرام اور مسجدنبوی میں داخلے کی اجازت ہوگی اور مکمل ...

بھٹکل کمیونٹی جدہ کے نئے عہدیداران کا انتخاب؛ عبدالسلام دامدا ابوپھر ایک بار صدر منتخب، عبدالمعیز جوکاکوبنے جنرل سکریٹری

بھٹکل کمیونٹی جدہ  کی  مجلس انتظامیہ نے آئندہ میعاد کے لئے عبدالسلام دامدا ابو کو پھر ایک بار صدر منتخب کیا ہے جبکہ  عبدالمعیز جوکاکو کو جنرل سکریٹری کے طورپر منتخب کیاہے۔

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کے لئے عہدیداران کا انتخاب؛ عمار قاضیا صدر اور ذُھیب پیشمام جنرل سکریٹری منتخب

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض (سعودی عربیہ )  کے  لئے  عمار قاضیا صدر اور ذُھیب پیشمام جنرل سکریٹری  کے عہدہ پر منتخب ہوگئے، جبکہ  عقبہ لنکا نائب صدر، ارشاد احمد شیخ  نائب سکریٹری، سید فہد لنکا محاسب و خازن اور  نصیف ائیکری  کو جماعت کے  ترجمان کے طور پر منتخب کیا گیا۔ عہدیداران ...

محفوظ عمرہ ماڈل کے نفاذ کے بعد 1 کروڑ افراد عمرہ ادا کر چکے ہیں : وزارت حج وعمرہ

سعودی وزارت حج و عمرہ کے اعلان کے مطابق محفوظ عمرہ ماڈل کے نفاذ اور عمرہ، نماز اور زیارت کی بتدریج واپسی کے بعد سے اب تک 1 کروڑ افراد کے لیے عمرے کی ادائیگی کو ممکن بنایا گیا۔ سال 1443 ہجری کے عمرہ سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف ممالک کے لیے جاری عمرہ ویزوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر ...