صرف آن لائن کلاسز لے رہے غیر ملکی طلبا کو امریکہ چھوڑنے کا حکم

Source: S.O. News Service | Published on 7th July 2020, 9:55 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،7؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکہ نے ایسے تمام غیر ملکی طلبا سے ملک چھوڑ دینے کو کہا ہے جو آن لائن کلاسز ہی لے رہے ہیں۔ امریکہ کے ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کے امیگریشن اینڈ کسٹمز اینفورسمنٹ (آئی سی ای) شعبہ نے نئے اصول و ضوابط جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں تعلیمی ویزا پر مقیم وہ تمام غیر ملکی طلبا جو کورونا وبا کے صرف اور صرف آن لائن کلاسز ہی لے رہے ہیں وہ جلد از جلد امریکہ چھوڑ دیں۔

ایک بیان میں یو آئی ای سی نے کہا کہ آن لائن کلاسز لے رہے طلبا کو اگلے سمسٹر کے لئے ویزا بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔ غیر ملکی طالب علموں کے امریکہ میں رہنے کے لیے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ وہ اپنا تبادلہ کسی ایسے تعلیمی ادارے میں کروا لیں جہاں کلاس میں حاضری کے لیے باقاعدہ طور پر موجودگی بھی لازمی ہو۔ آن لائن کلاسز لینے کی صورت میں انہیں فوری طور پر اپنے وطن واپس چلے جانا چاہیے اور وہیں رہتے ہوئے آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں سرفہرست امریکہ میں کئی تعلیمی ادارے اب پوری طرح سے آن لائن کلاسز چلا رہے ہیں۔ ان میں ہارورڈ یونیورسٹی بھی شامل ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ کیمپس کھلنے پر 40 فیصد طلبا کو ہی واپس لوٹنے کی اجازت ہوگی اور کلاسز صرف آن لائن ہی رہیں گی۔

واضح رہے کہ اس وقت امریکہ میں دنیا بھر سے تقریباً 15 لاکھ غیر ملکی طالب علم موجود ہیں جن کی غالب اکثریت وہاں کی یونیورسٹیوں میں مہنگی فیس ادا کرکے تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 2018 میں غیر ملکی طلبا کا امریکہ معیشت میں تعاون 44.7 ارب ڈالر تھا۔ ان طلبا میں سب سے زیادہ تعداد چینی شہریوں کی تھی، اس کے بعد ہندوستان، جنوبی کوریا، سعودی عرب اور کینیڈا کا مقام ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی جلد از جلد تعلیمی ادارے کھولنے کے حق میں ہیں لیکن کورونا وائرس کی وبا اب تک امریکہ میں قابو سے باہر ہے جس کی بناء پر ماہرین اس رائے کے خلاف ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...