مچھلی کے ڈبوں کے بعد کرونا وائرس آئس کریم میں بھی نمودار!

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 17th January 2021, 8:01 PM | عالمی خبریں |

دبئی، 17جنوری (آئی این ایس انڈیا)  سولمن مچھلی اور منجمد مچھلی کے ڈبوں اور مرغی کے بعد ایسا نظر آتا ہے کہ کرونا وائرس نے "آئس کریم" کے اندر آماج گاہ پالی ہے۔ مشرقی چین میں تیار ہونے والے آئس کریم کے ڈبوں کے اوپر کووڈ-19 ملا ہے۔ اس کے نتیجے میں اس پوری کھیپ میں شامل کارٹنوں کو واپس لے لیا گیا ہے۔ دسمبر 2019ء میں نمودار ہونے والا کرونا وائرس اب تک دنیا بھر میں 20 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت کا سبب بن چکا ہے۔

تیانجن شہر کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں واقع ڈاکیاڈو فوڈ لمیٹڈ کمپنی کو بند کر دیا گیا ہے۔ کمپنی کے ملازمین کا کرونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے تا کہ وائرس سے ان کے محفوظ رہنے کی تصدیق ہو سکے۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ آئس کریم کے سبب کسی بھی شخص کے کرونا سے متاثر ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ مزید یہ کہ متاثرہ کھیپ میں موجود 29 ہزار کارٹنوں میں بڑی تعداد ابھی فروخت نہیں ہوئی ہے۔ آئس کریم میں استعمال ہونے والا پاؤڈر دودھ اور دیگر اجزاء نیوزی لینڈ اور یوکرائن میں تیار ہوئے تھے۔

کرونا وائرس کا ظہور سب سے پہلے دسمبر 2019ء میں چین کے شہر ووہان میں پرندوں کی فروخت کی ایک منڈی میں ہوا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔