ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آئرلینڈ کی نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست

Source: S.O. News Service | Published on 19th October 2021, 12:47 PM | اسپورٹس |

دبئی 19اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے کوالیفائنگ راؤنڈکے تیسرے میچ میں آئرلینڈ نے یکطرفہ مقابلے میں نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے اس میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ان کا یہ فیصلہ اس وقت ڈراؤنا خواب بن گیا جب کرٹس کیمفر نے 10ویں اوور میں نہ صرف ہیٹ ٹرک کی بلکہ 4گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے نیدرلینڈز کو 51 رنز پر 6 وکٹوں سے محروم کرکے اس کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 106 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، جہاں اوپنر میکس او ڈوڈ کے 51 اور کپتان پیٹر سیلر 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر نے 26 رنز دے کر 4، مارک اڈائر نے 9 رنز دے کر 3 اور جوش لٹل نے 13 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم کے تجربہ کار اوپننگ بیٹسمین پال اسٹرلنگ نے کیون او برائن کے ہمراہ محتاط آغازکیا۔ کیون اوبرائن 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جبکہ ان کے بعد آنے والے کپتان اینڈی بالبرینی بھی 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ایسے میں پال اسٹرلنگ اور گاریتھ ڈیلانے نے دیا جنہوں نے 44 رنز کی میچ گر اننگز کھیل کر ٹیم کو ہدف کے قریب کردیا، وہ 95 کے مجموعے پرآؤٹ ہوئے۔ پال اسٹرلنگ ناقابلِ شکست 30 رنز بنائے اور ٹیم کو 7 وکٹوں سے فتح سے ہمکنار کروادیا۔آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

کرٹس کیمفر کی چارگیندپرچاروکٹ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم

دبئی 19اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر نے 4 گیندوں پر 4 وکٹیں لے کر نئی تاریخ رقم کردی، وہ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بولرہیں۔ابوظہبی میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں کرٹس کیمفر نے چار گیندوں پر چار وکٹیں لیں۔انہوں نے اننگز کے دسویں اوور میں پہلے کولن ایکرمین، پھر ریان ٹین ڈوشاٹے، اس کے بعد اسکاٹ ایڈورڈز اور پھر رولولف وین ڈر مروو کو آؤٹ کیا۔وہ ٹی ٹوئنٹی کے بین الاقوامی میچز میں چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بولر ہیں۔اس سے قبل لاستھ ملنگا نے نیوزی لینڈ کیخلاف جبکہ راشد خان نے آئرلینڈ کے خلاف چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔مجموعی طور پر یہ انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں 20ویں ہیٹ ٹرک ہے جبکہ ورلڈکپ مقابلوں کی یہ دوسری ہیٹ ٹرک ہے۔اس سے قبل 2007 میں آسٹریلیاکے بریٹ لی نے بنگلادیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی جو ورلڈکپ اور ٹی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز، دونوں ہی کی پہلی ہیٹ ٹرک تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

عالمی کرکٹ کپ میں بہترین مظاہرہ کرنےو الے تیز گیند باز محمد شامی کو دیا جائے گا ارجن ایوارڈ

ملک میں کھیلےگئے عالمی کپ میں بہترین مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کےمایہ ناز تیز گیند باز محمد شامی کو قومی کھیل ایوارڈ’ارجن ایوارڈ‘ دینے کا اعلان کیاگیا ہے۔ محمد سمیع سمیت 26دیگر کھلاڑیوں کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ساتوک اور چراغ کو کھیل رتن ایوارڈ ...

مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کی  آئی پی ایل نیلامی میں بڑی مانگ : خطیر رقم پر خریدے گئے آسٹریلوی کھلاڑی

دبئی میں جاری آئی پی ایل نیلامی میں بین الاقوامی کرکٹ  اورآئی پی ایل کا بہتر تجربہ رکھنے والے آسٹریلیا کےدو کھلاڑی مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کو کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور سن رائزر حیدرآباد نے ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم سے بھی زائد رقم دے کر خریدا۔  فاسٹ بولر  مچل اسٹارک کو کولکاتا ...