وراٹ کوہلی آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر برقرار،ا سمتھ پہلے مقام پر قائم

Source: S.O. News Service | Published on 16th September 2019, 6:24 PM | اسپورٹس |

دبئی،16 /ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی پیر کو جاری آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازوں کی تازہ ترین درجہ بندی میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کے بعد دوسرے مقام پربرقرار ہیں۔کوہلی کے نام 903 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جبکہ ا سمتھ 937 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر ہیں۔آسٹریلیا کے سابق کپتان اسمتھ کے علاوہ ٹیم کے ان کے ساتھی فاسٹ بولر پیٹ کمنس بھی آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں پہلے مقام پر قائم ہیں۔اسمتھ اور کمنس کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا ایشز سیریز کو اپنے پاس رکھنے میں کامیاب رہا۔اس میچ میں اسمتھ نے 80 اور 23 رنز کی اننگز کھیلی جس سے وہ اپنے 937 ریٹنگ پوائنٹس کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔اس سیریز کے شروع ہونے سے پہلے ان کے نام 857 ریٹنگ پوائنٹس تھے اور وہ چوتھے نمبر پر تھے۔ انہوں نے سیریز کے چار میچوں میں 774 رن بنائے۔کمنس بھی دوسرے نمبر پر قابض کاگسو رباڈا پر 57 پوائنٹس کی بڑی برتری قائم کئے ہوئے ہیں۔وہ ایشز سیریز میں 29 وکٹ کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔ہندوستان کے جسپریت بمراہ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ اور مشیل مارش بھی رینکنگ کو بہتر بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل رہے۔ویڈ نے اتوار کو اپنی چوتھی ٹیسٹ سنچری بنائی جس سے وہ 32 مقام کی بہتری کے ساتھ 78 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ پہلی بار پانچ وکٹ لینے والے مشیل مارش بھی 20 مقامات کی بہتری کے ساتھ 54 ویں مقام پر پہنچ گئے۔مارچ 2017 کے بعد یہ ان کی بہترین رینکنگ ہے۔ ڈیوڈ وارنر کو سات مقامات کا نقصان ہوا ہے جو اب 24 ویں نمبر پر ہیں۔وارنر نے پانچ میچوں کی 10 اننگ میں کل 95 رن بنائے۔انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر پہلی بار ٹاپ 40 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔انہوں نے پانچویں ٹیسٹ میں چھ وکٹ لئے تھے۔سیم کرین کوبھی چھ مقامات کا فائدہ ہوا اور 65 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔  میچ میں 70 اور 47 رنز کی اننگز کھیلنے والے جوس بٹلر اس سال جنوری کے بعد پہلی بار ٹاپ 30 میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔ ٹیسٹ میں کیریئر کی بہترین 94 رنز کی اننگز کھیلنے والے کو ڈینلی کیریئر کے بہترین 57 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔روری برنس بھی پانچ مقامات کی بہتری کے ساتھ 56 ویں نمبر پر قابض ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...