ٹی 20 ورلڈ کپ: زمبابوے کو شکست ، ہندوستان سیمی فائنل میں

Source: S.O. News Service | Published on 6th November 2022, 10:43 PM | اسپورٹس |

میلبرن،6؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں ہندوستان نے زمبابوے کو 71 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 115 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

زمبابوے کی جانب سے ریان برل 35 اور آل راؤنڈر سکندر رضا 34 رنز بنا کر نمایاں رہے. ان دونوں بلے بازروں کی علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ہندوستانی باؤلرز کے سامنے ٹک نہیں سکا، زمبابوے کے 6 کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکے اور پوری ٹیم صرف 115 رنز ہی بناسکی۔

ہندوستان کی جانب سے اسپنر روی چندرن ایوشن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد شامی اور ہارڈک پانڈیا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، ان کے علاوہ ارشدیپ سنگھ، پھویشنو کمار اور اکسر پٹیل نے ایک، ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ قبل ازیں، میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں ہندوستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

 

ہندوستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے مڈل آرڈر بلے باز سریاکمار یادیو نے 25 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ اوپنر کے ایل راہول 51، ویرات کوہلی 26، ہارڈک پانڈیا 18رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ کپتان روہت شرما 15 اور رشپ پانٹ نے 3 رنز بنائے۔

اس طرح ہندوستان نے بیس اوورز میں 5وکٹوں کی جانب سے 186 رنز بنائے اور زمبابوے کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا۔ زمبابوے کی جانب سے سین ولیمز نے 2 ہندوستانی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ رچرڈ نگاراوا، بلیسنگ مضارابانی اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہندوستان کی جانب سے 25 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار اور جارحانہ اننگز کھیلنے پر مڈل آرڈر بلے باز سریا کمار یادیو کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ گروپ 2 سے ہندوستان سیمی فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کرچکا تھا۔

ہندوستان کی فتح کے ساتھ ہی یہ بات بھی واضح ہوگئی ہے کہ سیمی فائنل میں کونسی ٹیم کس ٹیم کے مد مقابل ہوگی۔ سیمی فانئل میں پاکستان کا مقابلہ 9 نومبر بروز بدھ جمعرات کو نیوزی لینڈ سے ہوگا جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان کی ٹیم 10 نومبر کو انگلینڈ سے ٹکرائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...