آئی سی سی نے دولت مشترکہ کھیلوں میں خواتین کرکٹ کو شامل کرنے کے لئے جمع کی درخواست

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th November 2018, 11:58 AM | اسپورٹس |

دبئی،27؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پیر کو کہا کہ اس نے 2022 میں برمنگھم میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں میں خواتین ٹی 20 کرکٹ کو شامل کرنے کے لئے درخواست جمع کر دی ہے۔آئی سی سی نے انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ شراکت میں یہ درخواست جمع کیا۔ابھی تک دولت مشترکہ کھیلوں میں صرف ایک بار 1998 میں مرد کرکٹ کو جگہ دی گئی تھی۔اس میں جنوبی افریقہ نے طلائی تمغہ جیتا تھا۔آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ خواتین کرکٹ کو برمنگھم دولت مشترکہ کھیل 2022 میں شامل کرنا کرکٹ اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے عالمی حکمت عملی کا حصہ ہے۔آئی سی سی کو اس کے ممبر ممالک کی مکمل حمایت حاصل ہے۔دولت مشترکہ کھیل فیڈریشن کو جمع کئے گئے درخواست میں آٹھ ٹیموں کا ٹی 20 ٹورنامنٹ کرانے کی تجویز پیش کی گئی ہے جس میں ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا جائے اور دو مقامات پر آٹھ دن کے اندر 16 میچ کرائے جائیں۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہاکہ برمنگھم سے بہتر جگہ اس کی شروعات کے لئے نہیں ہو سکتی۔یہ شہر کرکٹ کے امیر اور تنوع سے بھری ثقافت اور ورثے کا سرمایہ ہے۔ہندوستانی خاتون ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے کہاکہ یہ بہترین پیشکش ہے اور اس سے ناظرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ مجھے خوشی ہے کہ ہمیں مزید میچ کھیلنے کا موقع ملے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

آئی پی ایل فائنل میں چنئی نے دی کولکاتا نائٹ رائڈرس کو شکست، چنئی بنا چوتھی مرتبہ آئی پی ایل چیمپئن

سلامی بلے باز ڈو پلیسسز (86) کی بہترین نصف سنچری کے ساتھ روبن اتھپا کے (31) اور معین علی کے (ناٹ آؤٹ37) کی جارحانہ اننگز کے نتیجے میں چنئی سپر کنگس نے کولکاتا نائٹ رائڈرس کو  27 رنوں سے شکست دے دی اور چوتھی بار آئی پی ایل چمپئن بننے کا فخر حاصل کرلیا۔ 

آئی پی ایل 2021: کولکاتہ تیسری مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں ، راہل ترپاٹھی نے چھکا لگا کر دلائی جیت

)  آئی پی ایل 2021 کا خطابی مقابلہ اب کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور چنئی سپرکنگس کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ کے کے آر نے کوالیفائر 2 کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ دہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی تھی اور اس کو کوالیفائر 1 میں چنئی سپرکنگس نے شکست دی تھی ۔ میچ ...

چنئی نے ریکارڈ بنایا، نویں بار آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی، دہلی کو دی شکست

دبئی میں کھیلے گئے کوالیفائنگ مقابلہ میں چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) نے دہلی کیپیٹلس کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ۔ سی ایس کے کپتان دھونی نے ایک شاندار پاری کھیلتے ہوئے چھہ گیندوں میں 18 رن بنائے اور آخری گیند پر چوکا لگاکر ٹیم کو جیت دلائی۔رابن اتھپا اور رتو راج ...