پاکستانی کھلاڑیوں کو اسمارٹ گھڑی پہننے سے کیوں روکا؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th May 2018, 12:41 PM | اسپورٹس |

لارڈس،25؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن آئی سی سی اینٹی کرپشن حکام اس وقت حرکت میں آئے جب پاکستان کے دو کھلاڑیوں کو اسمارٹ گھڑی پہنے دیکھا گیا۔کرکٹ میچ میں اسمارٹ گھڑی کا استعمال پہلی بار ہوا ہے لیکن اس نے شکوک شبہات بڑھا دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسد شفیق اور بابر اعظم لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن یہ گھڑیاں استعمال کررہے تھے۔ان جدید گھڑیوں میں انٹرنیٹ کی سہولت بھی ہوتی ہے اور اس سے گراونڈ سے باہر رابطہ کیاجاسکتا ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں کو اسمارٹ گھڑی پہننے سے روک دیا گیاآئی سی سی حکام نے دونوں کھلاڑیوں کو تنبہہ کی کہ وہ میچ کے دوران اسمارٹ گھڑیوں کے استعمال سے گریز کریں۔ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس میں فاسٹ بولر حسن علی نے تصدیق کی کہ آئی سی سی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اینٹی کرپشن افسران نے دو کھلاڑیوں کو وارننگ دی اور اسمارٹ گھڑیاں استعمال کرنے سے منع کیا۔ یاد رہے8 سال پہلے لارڈز ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے 3 اہم ترین کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ کی لپیٹ میں آئے تھے ۔دوسری جانب برطانوی میڈیا اس کیس میں غیر معمولی دلچسپی لے رہا ہے،لارڈز کرکٹ گراونڈ پر پہلے ٹیسٹ کے دوران آئی سی سی کے ہیڈ کوارٹر دبئی ایک برطانوی صحافی جو اس وقت لارڈز گراونڈ کے میڈیا سینٹر میں موجود تھا،اس نے رابطہ کر کے استفسار کیا کہ کرکڑز کے دوران میچ اسمارٹ گھڑیاں استعمال کرنے کی بابت آپ کی کیا پالیسی ہے۔اسی دوران لارڈز اسٹیڈیم میں موجود آئی سی سی اینٹی کرپشن آفیسر پیڑ اوشے حرکت میں آئے جنہیں اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے ابتداء میں معلومات نہ تھیں ،جو آئی سی سی کی ہدایت موصول ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم میں داخل ہوئے۔اس لمحے قومی ٹیم اپنی اننگز شروع کرنے کی تیاری میں مصروف تھی،پیڑ اوشے نے پاکستانی کرکڑز کو بتایا کہ دوران میچ آپ کے دو کھلاڑیوں نے اسمارٹ گھڑیاں استعمال کیں ،مناسب ہوگا،دوبارہ ایسا نہ کیا جائے ۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...