آئی سی سی ٹی-20 رینکنگ: بابر اعظم بنے دنیا کے نمبر-1 ٹی-20 بلے باز، وانندو ہسرنگا ٹاپ گیند باز

Source: S.O. News Service | Published on 4th November 2021, 11:43 AM | اسپورٹس |

نئی دہلی،4؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  پاکستان کے کپتان بابر اعظم  اور وانندو ہسرنگا  موجودہ ٹی-20 عالمی کپ میں اپنے سنسنی خیز کارکردگی کے بعد دنیا کے نمبر-1 ٹی-20 بلے باز اور گیند باز بن گئے ہیں۔ بابر اعظم آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ 2021 میں بطور بلے باز اور کپتان شاندار کارکردگی پیش کر رہے ہیں۔ مسلسل چار میچ جیتنے کے بعد ٹی-20 عالمی کپ 2021 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم پاکستان بن گئی ہے۔ بابر اعظم نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کو پیچھے چھوڑ کر ٹی-20 رینکنگ میں ٹاپ مقام حاصل کرلیا ہے۔

بابر اعظم نے پاکستان کے لئے ٹی-20 عالمی کپ میں اہم کردار نبھایا ہے۔ انہوں نے چار اننگوں میں 124.52 کی اسٹرائیک ریٹ سے 66 کی اوسط سے 198 رن بنائے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کی رینکنگ میں دوسرے مقام پر بیٹھے بابر اعظم نے 14 پوائنٹ کی سبقت حاصل کرلی اور ڈیوڈ ملان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ڈیوڈ ملان 831 سے 798 پر پھسل گئے۔ جیسن رائے 14ویں، ڈیوڈ ملر 6 مقام کے فائدے سے 33ویں اور جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما 35 مقام کے فائدے کے ساتھ 52 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

بابر اعظم صرف ٹی-20 ہی نہیں، بلکہ ونڈے رینکنگ میں پہلے مقام پر قابض ہیں۔ وہ پہلے سے ہی آئی سی سی بلے بازوں کی رینکنگ میں نمبر ون پر مقام پر ہیں۔ بابر اعظم اس سال اپریل میں ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی سے رینکنگ میں آگے بڑھ کر ٹاپ مقام پر پہنچ گئے تھے۔ ونڈے رینکنگ میں بابر اعظم کے 873 پوائنٹ ہیں جبکہ وراٹ کوہلی اور روہت شرما بالترتیب 844 اور 813 کے ساتھ زیادہ پیچھے نہیں ہیں۔

آئی سی سی ٹی-20 رینکنگ میں بابر اعظم 834 پوائنٹ کے ساتھ پہلے مقام پر ہیں۔ دوسرے مقام پر 798 پوائنٹ کے ساتھ ڈیوڈ ملان اور تیسرے مقام پر آسٹریلیا کے کپتان 733 پوائنٹ کے ساتھ ایرون فنچ ہیں۔ ٹی-20 رینکنگ میں چوتھے مقام پر پاکستان کے محمد رضوان ہیں، جن کے 731 پوائنٹ ہیں۔ پانچویں مقام پر 714 پوائنٹ کے ساتھ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی ہیں۔ اس فہرست میں ہندوستان کے لوکیش راہل 678 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔

ہندوستانی بلے باز روہت شرما آئی سی سی کی مرد ٹی-20 رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں ایک مقام اوپر 23 ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے 10 مقام کی چھلانگ لگاکر 24 واں مقام حاصل کرلیا ہے۔

آئی سی سی ٹی-20 گیند بازی رینکنگ میں سری لنکا کے وانندو ہسرنگا  ٹاپ پر ہیں۔ وانندو ہسرنگا ایک کلینڈر سال میں ٹی-20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز بھی ہیں۔ وہ ٹی-20 عالمی کپ میں شاندار فارم میں ہیں اور 14 وکٹ لے کر چارٹ میں سب سے آگے ہیں۔ ان کی بہترین کارکردگی 9 رن دے کر تین وکٹ ہے۔ ان کا اکنامی ریٹ 5.04 ہے، جو اس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی ہے۔ وانندو ہسرنگا کے ٹی-20 رینکنگ میں 776 پوائنٹ ہیں۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر 770 پوائنٹ کے ساتھ جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی ہیں اور تیسرے نمبر پر 730 پوائنٹ کے ساتھ انگلینڈ کے عادل رشید ہیں۔ افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان اور مجیب الرحمن بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے اینرک نارکیا 7ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹیم کے ساتھی ڈیون پریٹوریس 34ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے شرف الاسلام 38 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

آئی سی سی ٹی-20 آل راونڈرس رینکنگ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی 271 پوائنٹ کے ساتھ ہیں۔ دوسرے مقام پر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ہیں۔ شکیب الحسن کو بھی پوائنٹ 271 ہیں۔ حالانکہ چوٹ کی وجہ سے شکیب الحسن اب آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ 2021 ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ٹی-20 آل راونڈرس رینکنگ میں تیسرے مقام پر نامیبیا کے جے جے اسمتھ ہیں۔ ان کے 175 پوائنٹ ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...