نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2019, 1:15 PM | اسپورٹس |

برمنگھم،20؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ورلڈکپ کے 25 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دےدی۔برمنگھم میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس پچ گیلی ہونے کی وجہ سے تاخیر سے ہوا، وقت ضائع ہونے پر فی اننگز میں ایک اوور کی کٹوتی کی گئی، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا اور پچ پر نمی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے بولنگ کرنے کو ترجیح دی۔کیوی کپتان کا فیصلہ بولرز نے درست ثابت کردکھایا اور نپی تلی بولنگ سے بلے بازوں کو شروع سے ہی دباﺅ کا شکار کیے رکھا، عمدہ بولنگ کی بدولت پروٹیز مقررہ 49 اوورز میں 6 وکٹوں پر 241 رنز ہی بنا سکے۔جنوبی افریقی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور اوپننگ جوڑی 9 رنز پر ہی ٹوٹ گئی، ڈی کوک صرف 5 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے، ابتدائی نقصان کے بعد کپتان ڈوپلیسی نے تجربہ کار ہاشم آملہ سے مل کر دوسری وکٹ پر 50 رنز جوڑے، ڈوپلیسی 23 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے جب کہ مارکرم اور آملہ نے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا تاہم 111 کے مجموعے پر ا?ملہ مارکرم کا ساتھ چھوڑ گئے، انہوں نے 55 رنز بنائے۔136 پر مارکرم کے پویلین لوٹنے پر جارح مزاج ڈیوڈ ملر اور وینڈر ڈوسن نے 72 رنز جوڑ کر مجموعے کو 208 تک پہنچایا، ملر 36 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئےالبتہ وینڈر ڈوسن نے 67 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور کو 242 تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا، انہوں نے 3 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے فرگوسن نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں،بولٹ، گرینڈہومے اور سینٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...