آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2021 منسوخ کر دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd July 2019, 12:32 PM | اسپورٹس |

دبئی،23؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2021 منسوخ کر دی، متبادل کے طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ ہندوستان میں ہوگا، مسلسل 2 برس 2020 اور 2021 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے 2021 میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی اب چیمپئنز ٹرافی کی جگہ 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ منعقد کروائے گا۔2021 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی ہندوستانمیں ہی ہوگا۔

مسلسل 2 برس 2020 اور 2021 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اگلا برس 2020 میں آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلا جائے گا۔ جبکہ اگلا ورلڈکپ 2023 میں ہندوستانمیں ہی کھیلا جائے گا۔ ہندوستان کو ایک ساتھ 2 آئی سی سی ٹورنامنٹس کی میزبانی دیے جانے پر اعتراض اٹھایا جا رہا ہے۔ جبکہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کو منسوخ کرنے پر بھی کئی بورڈز نالاں ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا 2017 کا ایڈیشن بے حد کامیاب رہا تھا، جس کے بعد اس ٹورنامنٹ کو مزید جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم اب آئی سی سی نے زیادہ منافع کمانے کی لالچ میں 2021 میں چیمپئنز ٹرافی کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...