آئی ایم اے معاملہ: منصور خان نے بینک سے 600کروڑقرضہ لینے کی کوشش کی تھی ایک ہوشیار آئی اے ایس افسر نے ریاستی وزیر کے منصوبہ کو ناکام بنادیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th June 2019, 12:18 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 16؍جون (ایس او  نیوز/ایجنسی )حلال تجارت میں حصہ داری کے نام پر 35ہزار سے زیادہ لوگوں کو چونا لگا کردوبئی یا سعودی عربیہ بھاگ جانے والے منصور خان کے بارے میں ہر روز ایک نئی بات سامنے آرہی ہے۔ اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ حکومت کرناٹک کے ایک وزیر نے ایک ماہ قبل منصور خان کو بینک سے 600کروڑ روپئے قرضہ دلوانے کی کوشش کی تھی۔ مگر ایک سینئر آئی اے ایس افسر کی نگرانی سے قرضہ لینے کامنصوبہ چوپٹ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق منصور خان نے فرار ہونے سے چند دن قبل رمضان میں ایک مسلم لیڈر کے ذریعہ ودھان سودھا میں ایک وزیر سے ملاقات کی تھی۔ اس کا انکشاف کل جمعہ کوہوا۔ آج ہوئی جانچ میں 2ہزار کروڑ سے بھی زیادہ کا گھپلہ ہوچکا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ 35ہزار سے بھی زیادہ مسلم سرمایہ کاروں نے حلال آمدنی اور حد سے زیادہ منافع کمانے کی لالچ میں اپنا سرمایہ منصور خان کے ہاتھوں میں دیدیا تھا۔ در اصل سال2017ء سے ہی منصورخان کی مشکلیں شروع ہوئیں۔اس سال ماہ مئی تا فروری منصور خان کی مشکلیں کافی بڑھ گئیں۔ منصور خان نے ان مشکلوں کو آسان کرنے بینک کارخ کیاتھا۔ بینک کو منصور خان کے خلاف جاری دھوکہ دہی کے نوٹس کے بارے میں جب پتہ چلا تو اس نے منصور سے کہا کہ وہ ریاستی حکومت سے این او سی لے آئے۔ منصور خان نے اپنے اثر و رسوخ سے این او سی نکالنے کی کوشش کی۔اگر چہ کہ چیف سکریٹری کے سطح کے ایک آئی اے ایس افسر نے دستاویزات پر دستخط کرنے سے صاف انکار کردیا،وزیر نے اس افسر پر کافی دباؤ بھی ڈالا مگر اس کا بھی کوئی اثر نہیں پڑا۔ ذرائع کے مطابق ہر طرف سے پوری کوشش کی تھی کہ منصور کی کمپنی کو درست دکھایا جائے۔ جس سے حکومت منصور کی مدد کرسکے۔ مگر آئی اے ایس افسر نے اپنی سوجھ بوجھ سے ایسا ہونے نہیں دیا۔ جب افسر کے آگے وزیر کی ایک نہ چلی تو آخر میں وزیر نے بھی ہار مان لی۔

ایس آئی ٹی کا چھاپہ: ایس آئی ٹی نے آج ملزم منصور کے تین مقامات پر چھاپے مار کر کئی دستاویزات اورلیپ ٹاپ ضبط کئے ہیں۔ ایس آئی ٹی نے شیواجی نگر،ٹاسکر ٹاؤن اور ایچ بی آر لے آؤٹ میں واقع منصور کے تین ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ آئی ایم اے گھپلہ کے صدمہ سے اب تک مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ میسور کے شانتی نگر کی صفورہ بی نامی خاتون اور ان کے شوہررحمن شریف نے اس کمپنی میں ساڑھے چار لاکھ روپئے لگائے تھے۔ اس کمپنی کے ڈو ب جانے کا صدمہ خاتون نے برداشت نہیں کیا،دل کا دورہ پڑنے سے وہ فوت ہوگئیں۔اس پونزی کمپنی کے خلاف شکایت درج کروانے والوں کی تعداد 35ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ایس آئی ٹی نے یہ ایک موبائل نمبر جاری کیا ہے متاثرین اس نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 8431275375اس کے علاوہ اس ای میل پر بھی متاثرین رابطہ کرسکتے ہیں اور اپنی شکایات روانہ کرسکتے ہیں۔
[email protected]

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔