دہلی : اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کا داخلہ روک کر کتے کو اسٹیڈیم میں سیر کرانا آئی اے ایس جوڑے کو پڑا بھاری

Source: S.O. News Service | Published on 28th May 2022, 11:26 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ، 28؍ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  دہلی کے تیاگراج اسٹیڈیم میں کھلاڑیون کا داخلہ روک کر کتے کو سیر کرانا آئی اے ایس جوڑے کو بھاری پڑ گیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے آئی اے ایس جوڑے سنجیو کھیروار اور رنکو دُگا کا تبادلہ کر دیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے یہ کارروائی سنجیو کھیروار اور ان کی اہلیہ رنکو دگا کی جانب سے تیاگراج اسٹیڈیم میں سہولیات کے غلط استعمال سے متعلق میڈیا رپورٹوں کے منظر عام پر آنے کے بعد کی گئی۔

مرکزی وزارت داخلہ کے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق سنجیو کھیروار کا لداخ اور ان کی اہلیہ رنکو دگا کا اروناچل پردیش تبادلہ کیا گیا ہے۔ دونوں 1994 کیڈر کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ خیال رہے کہ لداخ اور اروناچل پردیش کا فاصلہ تقریباً 3500 کلومیٹر ہے۔ یعنی جو میاں بیوی ایک ہی شہر میں تعینات تھے وہ اب ایک دوسرے سے ساڑھے تین ہزار کلومیٹر کے فاصلہ پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔

دہلی حکومت کے زیر انتظام تیاگراج اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور کوچوں نے شکایت کی تھی کہ انہیں وقت سے پہلے تربیت مکمل کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ پچھلے کچھ مہینوں سے دہلی کے پرنسپل سکریٹری (ریونیو) سنجیو کھیروار اپنے کتے کو سیر کرنے کے لیے یہاں آتے ہیں۔

ایک کوچ نے بتایا کہ پہلے ہم تقریباً 8.30 بجے تک ٹریننگ کرتے تھے لیکن اب ہمیں 7 بجے ہی میدان چھوڑنے کو کہا جاتا ہے تاکہ افسر اپنے کتے کو سیر کرا سکیں۔ اس کی وجہ سے ہماری تربیت اور ورزش کے معمولات درہم برہم ہو جاتے ہیں۔

سنجیو کھیروار نے خود پر عائد الزامات کی تردید کی تھی تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ بعض اوقات اپنے پالتو کتے کو اسٹیڈیم میں سیر کرانے لے جاتے ہیں لیکن بقول ان کے اس سے کھلاڑیوں کی پریکٹس متاثر نہیں ہوتی۔

تیاگراج اسٹیڈیم 2010 کے کامن ویلتھ گیمز کے لیے تعمیر کیا گیا تھا اور یہاں قومی اور ریاستی سطح کے کھلاڑیوں اور فٹ بال کھلاڑیوں کے لیے پریکٹس کی جگہ ہے۔

تیاگراج اسٹیڈیم کا واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ دہلی میں واقع تمام اسٹیڈیم کھلاڑیوں کی پریکٹس کے لئے اب رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...