انڈین مجاہدین تنظیم کے رکن ہونے کے الزام میں گرفتار ملزم کی10/ سال بعد ضمانت منظور،جمعیۃ علماء مہاراشٹرا کو پھر ملی کامیابی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th August 2019, 7:29 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،19؍اگست(ایس اؤ نیوز؍پریس ریلیز)انڈین مجاہدین نامی ممنوعہ تنظیم کے رکن ہونے کے الزام میں گذشتہ10/برسوں سے جیل کی صعوبتیں برداشت کرنے والے ملزم  ڈاکٹر انور علی باغبان کو آج اس وقت راحت حاصل ہوئی جب بامبے ہائی کورٹ نے اسے دو لاکھ روپئے کے ذاتی مچلکہ پر مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کا حکم جاری کیا۔

جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)  قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے بتایا کہ آج ملزم کو ممبئی ہائی کورٹ کی جسٹس ریوتے ڈیرے نے مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کی درخواست ضمانت پر بحث کرتے ہوئے ایڈوکیٹ مبین سولکر نے ممبئی ہائی کورٹ کے جسٹس  ریویتی موہیتی ڈیرے کو بتلایا کہ ملزم کا بم دھماکوں سے قبل میڈیا ہاؤس کو ای میل بھیجنے سے کوئی لینا دینا نہیں نیز ملزم کی گرفتاری کے وقت انڈین مجاہدین نامی تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار نہیں دیا گیا تھا ۔

ایڈوکیٹ مبین سولکر نے مزید کہا کہ متذکرہ معاملے میں ملزم کے خلاف سوائے اس کے اقبالیہ بیان اور دیگر ملزمین کی جانب سے دیئے گئے مبینہ اقبالیہ بیان کے علاوہ کوئی ثبوت موجود نہیں ہے نیز 10 سال کا عرصہ گذر جانے کے باوجود بھی ملزم کے خلاف قائم مقدمہ کی سماعت عمل میں نہیں آئی ہے لہذا ملزم کو ضمانت پر رہا کئے جانے کے احکامات عدالت نے دئے ہیں۔ ایڈوکیٹ مبین سولکر نے عدالت کو بتایا تھا کہ اس معاملے میں عدالت نے متعدد ملزمین کو ضمانت پر رہا کیا ہے جن کے خلاف سنگین الزامات استغاثہ نے عائد کیئے تھے لہذا یکسانیت کی بنیاد پر عرض گذار کو بھی ضمانت پر رہا کیا جانا چاہئے۔

حالانکہ جسٹس ڈیرے کے سامنے وکیل استغاثہ راجاٹھاکرے نے سخت لفظوں میں ضمانت عرضداشت کی مخالفت کی اور کہا کہ انڈین مجاہدین معاملے میں ملزمین کے خلاف سنگین معاملات ہیں اور یہ اپنی نوعیت کا ایک ایسا معاملہ ہے جسمیں بظاہر تو ثبوت و شواہد نظر نہیں آئیں گے لیکن باریک بینی سے مطالعہ کے بعد یہ ثابت ہوجائے گا کہ ملزم دہشت گردانہ کارروائی میں ملو ث تھا نیز ملزم نے بم دھماکوں کی ٹریننگ لینے پاکستان بھی گیا تھا۔

کئی سماعتوں تک چلی فریقین کی بحث کے بعد جسٹس ڈیرے نے دفاعی وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم ڈاکٹر انور علی کو  مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔

اس مقدمہ کے تعلق سے گلزار اعظمی نے کہا کہ انڈین مجاہدین نامی دہشت گردانہ معاملے  میں ممبئی کرائم برانچ نے23/ اعلی تعلیم یافتہ مسلم نوجوانوں کے خلاف مقدمہ قائم کیا ہے او ر چارج شیٹ داخل کردی ہے لیکن  وہ گذشتہ10/ برسوں سے جیل کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں کیونکہ اس معاملے میں گرفتار چند ملزمین کی جانب سے کچھ لوگ اپنی سستی شہرت اور منفعت زر کی خاطر چارج فریم نہیں ہونے دیا جس کی وجہ سے دیگر ملزمین کو جیل کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔  

انہوں نے کہا کہ ملز م کی ضمانت پر رہائی کے بعد جمعیۃ اپنے سینئر وکلاء سے مشورہ کر کے دیگر ملزمین کی درخواست ضمانت کے تعلق سے غور کریگی۔

انہوں نے اس کامیابی پر دفاعی وکلاء ایڈوکیٹ مبین سولکر، طاہیرہ قریشی، یعقوب شیخ ودیگر کو مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح رہے2008میں ممبئی کرائم برکی جانب سے انڈین مجاہدین نامی  دہشت گرد انہ معاملے میں گرفتار  کیئے گئے ملزمین پر الزام ہیکہ انہوں نے گجرات میں ہوے سلسلہ وار بم دھماکوں  سے پہلے اور بعد میں ٹی وی چینلوں اور میڈیا ہاؤس کو ای میل رانہ کر کے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی اور پولس نے مبینہ طور پر ان کے قبضوں سے ہتھیاروں کا ذخیرہ بھی بر آمد کرنے کا دعوی کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...