اسرائیلی بمباری میں ماں اور تین بھائیوں کو کھو دینے والا شیر خوار معجزانہ طور پر محفوظ

Source: S.O. News Service | Published on 16th May 2021, 4:08 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

غزہ پٹی، 16؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کے نتیجے میں ہر طرف دکھ اور صدمے کی کیفیت ہے اور ہر آنے والا لمحہ تباہی کی نئی داستانیں سناتا ہے۔ ان صدموں میں‌ سنیچر کے روز ایک نیا اضافہ اس وقت ہوا جب قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے کئی افراد شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک مقامی شہری کی بیوی اور تین بچے شہید ہوگئے جب کہ اس کا ایک شیرخوار بچہ معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔ اسرائیلی طیاروں کی الشاطی نامی پناہ گزین کیمپ کے رہائشی الغزاوی محمد الحدیدی گھر پر بمباری میں بیوی اور تین بچے شہید ہو گئے۔ اسے اپنے زندہ بچ جانے والے شیر خوار کو اٹھائے صدمے سے نڈھال دیکھا جا سکتا ہے۔

اسی کیمپ پر سنیچر کے روز اسرائیلی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری میں ابو الحطب خاندان کے 8 بچوں اور دو خواتین سمیت 10 افراد شہید ہو گئے۔

مقامی ذرائع ابلاغ میں شہید ہونے والے معصوم بچوں اور خواتین کی مکفون لاشیں ایک قطار میں رکھی دکھائی جا رہی ہیں جبکہ ایک دوسرے منظر میں ان کے اقارب کو صدمے سے نڈھال دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ گذشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے اور اب تک ڈیڑھ سو کے قریب نہتے فلسطینی شہید اور ایک ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔