مواخذے کو درست نہیں سمجھتا مگر خود گواہی دینے پر غور کر سکتا ہوں: ٹرمپ

Source: S.O. News Service | Published on 19th November 2019, 7:50 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن  / 19 نومبر (آئی این ایس انڈیا) صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے ان کے خلاف جاری مواخذے کی سماعت کے دوران یوکرین کے حوالے سے اپنے آپ پر لگنے والے الزامات کے سلسلے میں خود شہادت دینے پر تیار ہو سکتے ہیں۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ انہوں نے بذات خود اس بارے میں ایوان کی انٹیلی جینس کمیٹی کے سامنے بیان دینے کا اشارہ دیا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے گذشتہ صدارتی انتخاب میں روس کی مبینہ مداخلت کے بارے میں جو تحریری بیان دیا تھا، ڈیموکریٹک ارکان نے اس کی سچائی پر شبہات کا اظہار کیا تھا۔ایوان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے کونسل ڈینئل گولڈمین نے آج پیر کے روز کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے بیان کے سچ یا جھوٹ کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔ایوان کی انٹیلی جنس کمیٹی نے فی الحال صدر ٹرمپ کو شہادت کے لئے باضابطہ طور پر طلب نہیں کیا ہے۔ تاہم ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے اتوار کے روز امریکی چینل سی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کے لئے انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے خود پیش ہونے سمیت اپنا کیس پیش کرنے کا پورا موقع موجود ہے۔صدر ٹرمپ نے ہاؤس انٹیلی جینس کمیٹی کے چیئرمین ایڈم شیف کے بارے میں ٹویٹ کیا کہ وہ ایک بدعنوان سیاستدان ہیں۔صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگرچہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور میں اس جعلی کارروائی کو جائز حیثیت دینا نہیں چاہتا، مجھے یہ خیال پسند آیا ہے اور میں کانگریس کو دوبارہ اپنے کام پر توجہ دلانے کی خاطر ایسا کرنے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہوں گا۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ مواخذے کی کارروائی ان کے صدر بننے سے پہلے ہی شروع کر دی گئی تھی۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...