جشن آزادی کی مناسبت سے75الیکٹرک بسیں دوڑانے کافیصلہ، بنگلورو شہرکے بس اسٹانڈوں میں 300چارجنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے: بی ایم ٹی سی

Source: S.O. News Service | Published on 8th August 2022, 11:45 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،8؍اگست(ایس او  نیوز)آزادی کے75سال کی منا سبت سے منائے جا رہے امرت مہا اتسو کے موقع پر بنگلور شہر کے مسافروں کیلئے بنگلور میٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن(بی ایم ٹی سی)نے مزید 75 الیکٹرک بسوں کو سڑکوں پر دوڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ 15اگست یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی بی ایم ٹی سی کے نئے 75 الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ مزکو رہ الیکٹرک بسیں اشوک لائیلنڈ کمپنی سوئچ موبائیلیٹی سے12 میٹر نام ایر کنڈیشن ای۔ بسیں ہیں۔

بی ایم ٹی سی کے ایک افسر نے بتا یا کہ مزکورہ الیکٹرک بسوں کو دور دراز علاقوں کے لئے دوڑایاجائے گا۔پہلے مرحلہ میں یلہنکا ڈپو سے ای۔ بسوں کو دوڑا نے کا منصوبہ ہے۔یلہنکا ڈپو سے 290ای،شیواجی نگر۔ یلہنکا کے لئے401 کے،یلہنکا۔ کینگیری کیلئے402 بی، 402 ڈی، کیمپے گوڈا بس اسٹانڈ۔یلہنکا سیٹلائٹ ٹاؤن کے درمیان مزکورہ الیکٹرک بسیں دوڑائی جائیں گی۔

افسران کے مطابق یلہنکا میں چارجننگ اسٹیشن کو قائم کیا گیا ہے۔ دیگر دو ڈپوؤں بڈدی اور اتی بیلے میں چارجننگ سنٹرز کا تعمیری کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ستمبر2021کے دوران فیم۔2اسکیم کے تحت300ای۔ بسوں کے لئے ٹنڈر اشوک لائیلنڈ کمپنی کی شاخ سوئچ موبائیلیٹی نے حاصل کیا ہے۔ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور ملازمین کی کمی کو در کر نے کے لئے ای۔ بسیں کافی کار آمد ہوں گی۔سوئچ موبائیلیٹی کمپنی مزکورہ ای۔ بسوں کے لئے خود ڈرائیورس کے انتظام کے ساتھ ساتھ چارجننگ کے لئے درکار جدید سہولتیں فرائم کر رہی ہے۔جبکہ بی ایم ٹی سی کو صرف کنڈکٹر کا خرچ بر داشت کرنا پڑے گا۔

افسران کے مطابق 41سیٹوں والی ای۔ بس ایک مرتبہ چارج کر نے پر150 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔اس کے لئے بس کو45منٹ تک چارج کرنے کے بعد مزید75کلو میٹر تک دوڑ سکتی ہے۔افسران نے بتا یاکہ کینگیری،یشونت پوراور سلک بورڈ جنکشن بس اسٹانڈوں میں 300ای۔ بسوں کے چارجننگ کا انتظام کیا جا رہا ہے۔فی الوقت بی ایم ٹی سی میں 90نام ایر کنڈیشن ای۔ بسیں دوڑ رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔