میں اور بگھیل دونوں او بی سی ہیں اور کانگریس نے ہمیں وزیراعلیٰ بنایا: اشوک گہلوت

Source: S.O. News Service | Published on 27th March 2023, 11:18 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 27/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)  کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کو ہتک عزت کے ایک مقدمے میں مجرم ٹھہرائے جانے اور پارلیمنٹ سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد بی جے پی کی او بی سی پچ کا مقابلہ کرتے ہوئے، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اتوار کو زور دے کر کہا کہ ان کا تعلق بھی او بی سی برادری سے ہے اور وہ تین بار وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے وزرائے اعلیٰ میں وہ اور ان کے چھتیس گڑھ کے ہم منصب بھوپیش بگھیل کا تعلق بھی او بی سی برادری سے ہے۔

اشوک گہلوت نے راج گھاٹ پر منعقد کانگریس کے 'سنکلپ ستیہ گرہ' پروگرام میں کہا کہ میں مالی سینی برادری سے تعلق رکھتا ہوں اور اسمبلی میں صرف ایک ایم ایل اے (اس برادری سے) ہے اور وہ میں خود ہوں، لیکن میں ریاست میں تیسری بار وزیر اعلیٰ بنا ہوں۔ انہوں نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے  کہ اسے لوگوں کو بتانا چاہئے کہ نیرو مودی، للت مودی اور میہول چوکسی کیا او بی سی کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

راہل گاندھی کو جب سے گجرات کی ایک عدالت نے ان کے اس ریمارک پر مجرمانہ ہتک عزت کا قصوروار ٹھہرایا کہ مودی کنیت والے سبھی چور ہیں، بی جے پی راہل گاندھی پر او بی سی برادری کی توہین کا الزام لگا رہی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے انہیں 'بزدل' قرار دیا اور یہ بھی کہا کہ وہ 'ایک آدمی کو بچانے کے لیے اقتدار کے پیچھے چھپ رہے ہیں'۔

ایک نظر اس پر بھی

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...