برطانیوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ: رشی سوناک نے خود کو 'کمزور' قرار دیا

Source: S.O. News Service | Published on 24th July 2022, 12:30 PM | عالمی خبریں |

لندن،24؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  رشی سوناک اور لز ٹرس پیر کے روز برطانیہ کی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں براہ راست بحث کرنے جا رہے ہیں۔ یہ بحث ان کے پی ایم بننے کا فیصلہ کرے گی۔ اس کے بعد پوسٹل بیلٹ پر ووٹنگ ہوگی۔ اس سے قبل رشی سوناک نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں کہا، 'اس میں کوئی شک نہیں کہ میں برطانیہ کی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں انڈر ڈاگ (دوسروں سے کمزور اور ایسا شخص جس کی ہار متوقع ہو) ہوں۔

دی گارڈین نے سوناک کے حوالے سے کہا، "اس میں کوئی شک نہیں کہ میں انڈر ڈاگ ہوں" اور کنزرویٹو پارٹی کی قوتوں کی تجویز ہے کہ یہ دوڑ ٹرس (وزیر خارجہ لِز ٹرس) کے لیے ایک 'تاجپوشی' ہو۔

انہوں نے سابق وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کے آبائی شہر، لنکن شائر کے گرانتھم میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’جو طاقتیں چایتی ہیں کہ یہ دوسرے امیدوار کے لئے ایک تاجپوشی ہو لیکن میرے خیال میں اراکین ایک متبادل چاہتے ہیں اور وہ مجھے سننے کے لیے تیار ہیں۔

سابق چانسلر نے، تاہم، مخالف اعدادوشمار کے بارے میں تفصیل سے نہیں بتایا لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ پسندیدہ نہیں ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’میں آزادانہ طور پر بات کر رہا تھا لیکن ظاہر ہے کہ میں مقابلے کے اس حصے کی شروعات کمزور پوزیشن میں کر رہا ہوں۔‘‘

دی گارڈین کے مطابق، انہوں نے کہا کہ ان کی دوسری ترجیحات میں بریگزٹ اور یونین کو 'محفوظ' رکھنا، غیر قانونی امیگریشن، جرائم سے نمٹنا اور اس بات کو یقینی بنانا شامل ہے کہ ان کے والدین یا پس منظر کی پرواہ کئے بغیر، ایک بچے کا پیدائشی حق عالمی معیار کی تعلیم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں بریگزٹ کے وعدے کو پورا کرنا ہے تو ہمیں کسی ایسے شخص کی ضرورت ہے جو واقعی بریگزٹ کو سمجھتا ہو، بریگزٹ پر یقین رکھتا ہو اور بریگزٹ کو ووٹ دیتا ہو۔

سوناک نے کہا کہ برطانیہ کو ’’ہمدردی سے محروم نہیں ہونا چاہئے بلکہ سخت ہونا چاہئے۔‘‘ کیا لز ٹرس ٹیکس میں کٹوتی پر گمراہ کر رہی ہیں، اس سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومتی قرضوں میں اضافہ غیر اخلاقی ہوگا۔ دونوں امیدوار ٹرس اور سوناک پیر کے روز ٹیلی ویژن پر ہونے والے مباحثے میں حصہ لیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...