جیل چلی جاؤں گی، لیکن شہریت قانون اور این آر سی نہیں منظور: ممتا بنرجی

Source: S.O. News Service | Published on 13th December 2019, 11:49 PM | ملکی خبریں |

کولکتا،13/دسمبر(ایس او نیوز/یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر بنگال میں نومنظور شہریت قانون اور این آر سی کو نافذ نہیں کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خلاف ریاست گیر مہم چلائی جائے گی۔ بنگال کے سیاحتی شہر دیگھا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’این آر سی اور شہریت ترمیمی بل ایک ہی سکے کے دورخ ہیں اور دونوں کا مقصد ایک خاص کمیونیٹی کو نشانہ بناناہے۔‘‘ وزیرا علیٰ نے یہ بھی کہا کہ مذہبی تفریق پر مبنی کسی بھی قدم کو بنگال میں پذیرائی نہیں ملے گی۔انھوں نے کہا کہ این آر سی اورشہریت (ترمیمی) قانون کی وجہ سے ہندوستان اپنے دوستوں سے محروم ہوجائے گا۔بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے ہندوستان کا دورہ رد کردیا ہے۔شمال مشرقی ہند اور آسام اس وقت جل رہا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ وجوہات کی بنا پر جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے بھی ہندوستان کا دورہ رد کیا ہے۔اس کا حوالہ دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’اس وقت جو کچھ ہورہا ہے اس کی وجہ سے ہندوستان کی عزت کو عالمی سطح پر نقصان پہنچنے گا۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست بھر میں ترنمول کانگریس کے کارکنان احتجاج کریں گے اور عوام کو بتائیں گے اس بل کو پاس کرانے کے مقاصدکیا ہیں۔اس کا آغاز امبڈیکر کے مجسمے سے شروع کیا جائے گا۔اسی طرح جادو پور سے جلوس نکالا جائے گا۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’مرکزی حکومت ایک خاص نظریے سے لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کررہی ہے۔‘‘ انھوں نے کہاکہ بی جے پی کے خوف سے لوگ احتجاج کرنے سے بھی گریز کررہے ہیں کیوں کہ اگر وہ احتجا ج کریں گے تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...