کانگریس رکن بننے پر فخر محسوس کر رہی ہوں: الکا لامبا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th October 2019, 11:46 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13؍اکتوبر (ایس او نیوز؍یو این آئی)  گزشتہ اسمبلی انتخابات میں دہلی کی چاندنی چوک سے عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر اسمبلی پہنچنے والی الکا لامبا ہفتہ کو کانگریس میں واپس آگئیں۔ کانگریس کے پارٹی معاملات کے دہلی کے انچارج پی سی چاکو کی موجودگی میں محترمہ لامبا نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ کانگریس کی طلبا یونین کی تنظیم (این ایس یو آئی) سے سیاست شروع کرنے والی الکا لامبا 2015 میں عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئیں اور چاندنی چوک سے رکن اسمبلی منتخب ہوئیں تھی۔

الکا لامبا نے ٹوئٹ کرکے کانگریس میں شامل ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ’’آج کانگریس ہیڈکوارٹر 24 اکبر روڈ پر پہنچ کر پی سی چاکو، ضلع چاندنی چوک صدر عثمان، ضلع آدرش نگر صدر جندل جی اور دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔ کانگریس رکن بننے پر فخر محسوس کر رہی ہوں‘‘۔

گزشتہ ماہ انہوں نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کرکے پارٹی میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی اور سونیا گاندھی کے سامنے اپنا موقف رکھنے کے بعد وہ پارٹی میں واپس آئیں۔

کانگریس میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے دہلی میں خواتین کے تحفظ کو لے کر عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر حملہ کیا اور کہا ’’دونوں پارٹیاں مل کر ایک دوسروں کو بچا رہے ہیں، خواتین کی حفاظت کے وعدے پر دہلی کے لوگوں نے ان دونوں کو اقتدار سونپا۔ چھ سال بعد بھی دہلی بے حال‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...

پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری، پٹریوں پر احتجاج کے سبب کئی ٹرینیں متاثر

  پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر ...

لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، 19 اپریل کو 102 سیٹوں کے لیے ڈالا جائے گا ووٹ

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریلیوں اور روڈ شو میں مصروف ہیں۔ اس درمیان آج شام 6 بجے پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا۔ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ...

بیلٹ پیپر پر واپسی کے بہت سے نقصانات ہیں، ای وی ایم مشین پر سپریم کورٹ میں سماعت

انتخابات میں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے استعمال کو لے کر جاری بحثوں کے درمیان سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ بیلٹ پیپر پر واپس آنے کے بہت سے نقصانات ہیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس سنجیو کھنہ نے پرشانت بھوشن سے پوچھا جو ای وی ایم کو ہٹانے کی درخواست کے حق میں اپنا موقف پیش کر رہے ...

گمراہ کن اشتہار معاملہ: بابا رام دیو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے راضی، سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ کا دیا وقت

پتنجلی کے گمراہ کن اشتہار معاملے میں بابا رام دیو اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بالاکرشن نے عوامی طور پر معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے یہ بات سامنے رکھی۔ سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بالاکرشن کو عوامی طور پر ...

بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ کیا، وزیر اعظم بدعنوانی کے چیمپین ہیں! راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی کا چیمپین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بھتہ خوری کی اور دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ انجام دیا۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر ...