جو بائیڈن کی حلف برداری کی تاریخی تقریب میں شرکت پر فخر ہے: سعودی سفیر شہزادی ریما بندرکا بیان

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 21st January 2021, 6:49 PM | خلیجی خبریں |

ریاض 21/جنوری (آئی این ایس انڈیا)امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا  کہ انہیں اس 'تاریخی تقریب' میں شرکت پر فخر ہے۔ شہزادی نے کہا کہ ہم نومنتخب صدر جو بائیڈن اورنائب صدر کمالا ہیرس کو  تاریخی تقریب اور اقتدار کی پرامن منتقلی   پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ کل 20 جنوری کو امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ اس موقع  پر انہوں‌ نے کہا کہ یہ امریکہ کا دن اور جمہوریت کا دن ہے۔ امریکی عوام کی آواز سنی گئی اور ان کا احترام کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم جمہوریت اور اپنے اتحاد کی بنیادوں کو بحال کرنے کے لیے کام کریں گے۔آنے والے دنوں میں‌ ہمیں‌ بہت کچھ کرنا ہے۔

کرونا وبا کے بارے میں جو بائیڈن نے کہا تھا کہ  وائرس سے امریکا میں بے پناہ جانی نقصان ہوا ہے۔ ہم اس کی وجہ سے بہت سی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ہم اس وباء کو  شکست دینے اور اپنے بچوں کے لیے محفوظ اسکول کھولنے کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ مشکلات اور نسل پرستی پر قابو پانا آسان نہیں ہےلیکن ایک دن ہم یہ ہدف بھی حاصل کرلیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...