بی جے پی کو موقع ملے تو حیدرآباد ہی فروخت کردے گی: تارک راما راؤ

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2020, 8:40 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،24؍نومبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی تارک راما راؤ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کو ہی فروخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اگر اسے موقع ملا تو وہ حیدرآباد کو بھی فروخت کر دے گی۔ حکمران جماعت ٹی آر ایس کے پارٹی ہیڈ کوارٹرس تلنگانہ بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راؤ نے کہا ”سب ہی جانتے ہیں کہ بی جے پی کو مسلمانوں سے کتنی نفرت ہے۔ کیا یہ بی جے پی نہیں ہے جس نے لوئر سیلیور پروجیکٹ کو اے پی میں ضم کر دیا“؟ بی جے پی، جس نے حال ہی میں ٹی آر ایس کے خلاف چارج شیٹ جاری کی تھی، اور 50 سوالات پوچھے گئے تھے۔

بی جے پی کی چارج شیٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر موصوف نے سوال کیا کہ جوا کے کلب بند کرنے پر ہمارے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی؟ انھوں نے کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے ذریعہ لاکھوں چھوٹے تاجروں کو سڑکوں پر لایا گیا ہے کیا اس پر بی جے پی کے خلاف چارج شیٹ دائر کرنا چاہیے؟

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو زرعی پمپ سٹس پر میٹر لگانے کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے کیا اس کے لئے بی جے پی کے خلاف چارج شیٹ دائر کرنا چاہیے؟ آپ بتاسکتے ہیں کہ چھ سالوں میں بی جے پی نے حیدرآباد کے ساتھ کیا کیا؟ کیا آپ عوامی شعبہ کی کمپنیوں کو دیگر افراد کے حوالے نہیں کر رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ کیا آپ نے انڈین ریلوے جو دنیا کا چوتھا سب سے بڑا ریلوے نیٹورک ہے کی نجی کاری نہیں کر رہے ہیں؟ کیا آپ دنیا کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی ایل آئی سی جس کے 40 کروڑ پالیسی ہولڈرس ہیں اس کی نجی کاری کی کوشش نہیں کر رہے ہیں؟ مودی کے خلاف چارج شیٹ جاری کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان پر چھ سالوں میں 12 کروڑ روزگار کے مواقع نہ دینے کا الزام ہے۔ تارک راما راؤ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس مرتبہ بھی گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے انتخابات میں ان کی پارٹی پہلے نمبر پر ہوگی اور مجلس دوسرے نمبر پر ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...