لڑکی سے عصمت دری کرنے کے الزام میں خود ساختہ بابا گرفتار، حیدرآباد سے ہوئی گرفتاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th June 2019, 11:30 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد، 16 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) حیدرآباد میں ایک خود ساختہ بابا کو 19 سال کی لڑکی کے ساتھ ریپ کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔بابا کا نام اعظم بتایا جا رہا ہے۔اس کی گرفتاری ہفتے کی شام کو ہوئی۔ملزم بابا کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔چند ماہ قبل بھی بہار کے سپول میں ایک بابا کو گرفتار کیا گیا تھا،پکڑا گیا بابا کبیرپنتھ سے منسلک تھا،جس کی شناخت بابا منموہن کے طور پر ہوئی۔بابا کو ایک ساتھ دو بہنوں کے ساتھ کئی دنوں تک عصمت دری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔معاملہ سپول کے مرونا تھانہ علاقہ کا ہے۔ملزم بابا پنچ بیٹا گاؤں کا رہائشی ہے۔ہندوستان اور نیپال میں اس کا آشرم ہونا بتایا جا رہا ہے۔سپول کے پولس سپرنٹنڈنٹ مرتیجی کمار چودھری اس سلسلے میں معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ بابا منموہن عالمی کبیر پنتھ فارم سے منسلک ہے،جس کے خلاف مدھوبنی ضلع کی دو بہنوں نے سپول خواتین تھانے میں آکر شکایت درج کرائی کہ اس نے طویل ان کے ساتھ جسمانی تعلقات بنائے،ان کا جنسی استحصال کیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...