حیدرآباد: ویٹرنری ڈاکٹر سے اجتماعی عصمت ریزی معاملہ تمام 4 ملزمین پولیس انکاؤنٹرمیں ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 6th December 2019, 8:44 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،6/دسمبر(ایس او نیوز/ایجنسی) تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے قریب شاد نگر میں خاتون ویٹرنری ڈاکٹر سے اجتماعی عصمت ریزی کے بعد قتل کرنے لاش کو جلانے کے معاملے میں چاروں ملزمین کو پولیس نے انکاؤنٹرمیں مارکرایا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ تمام ملزمین فرارہونے کی کوشش کررہے تھے ، جب پولیس نے ان پرفائرنگ کردی۔ یہ واقعہ قومی شاہراہ نمبر 44 پر پیش آیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ویٹرنری ڈاکٹرکی اجتماعی عصمت دری کے چاروں ملزمین مارے گئے  ہیں۔ تلنگانہ پولیس نے چاروں ملزمین کا انکاؤنٹر کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس ان چاروں ملزمین کو موقع واردات پرلیکرگئی ، جہاں سے ان چاروں ملزمین نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس کے بعد پولیس نے ان چاروں ملزمین کا انکاؤنٹرکرتے ہوئے انہیں ہلاک کردیا۔    

اہم بات یہ ہے کہ 29 نومبر کو حیدرآباد کے مضافات میں شاد نگر ٹول پلازہ کے قریب ایک خاتون کی آدھی جلی لاش ملی تھی۔ خاتون کی شناخت ویٹرنری ڈاکٹر کے طور پر ہوئی۔ پولیس کے مطابق ، اس خاتون کو اجتماعی عصمت دری کے بعد قتل کیاگیاتھا، پھرلاش کوپیٹرول سے جلاکرفلائی اوور کے نیچے پھینک دیا گیا تھا۔ اس معاملہ میں ملوث چارملزمین کی شناخت محمد پاشا، نوین،چنتنکونٹا کیشوولواورشیوکے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمین نے جرم کو انجام دینے کی سازش کے تحت خاتون ڈاکٹرکواسکوٹ کیا تھا تاکہ وہ اپنے جال میں خاتون ڈاکٹرکوالجھاکراس جرم کوانجام دے سکیں۔  

پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمین نے ٹول پلازہ پرخاتون ڈاکٹرکواسکوٹی کھڑی کرتے دیکھا تھا۔ تب ہی، ایک ملزم شیوا نے اپنی اسکوٹی خراب کردیاتھا۔ جب لیڈی ڈاکٹر اپنی بہن کو فون پرپریشانی بتارہی تھی، تب ملزمین چنتنکونٹا کیشوالو اور شیو مدد کے لئے وہاں پہنچ گئے۔ شیو اسکوٹی کو ٹھیک کرنے کے بہانے لیڈی ڈاکٹر کو کچھ فاصلے پرلے گیا ، جہاں باقی ملزمین پہلے سے ہی موجود تھےجیسے ہی خاتون ڈاکٹر وہاں پہنچی ، ملزم نے اسے یرغمال بنا لیا اور اسے شراب پلاکرعصمت ریزی کا شکار بنادیا بعد میں ملزمین نے دیشا کو آگ لگادی اورلاش کوانڈر پاس کے قریب پھینک دیاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...