حیدر آباد انکاؤنٹر: ہائی کورٹ نے ملزمین کی لاشوں کو جمعہ تک محفوظ رکھنے کی دی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 9th December 2019, 11:10 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،9/دسمبر(ایس او نیوز/یو این آئی) تلنگانہ کے چٹان پلی کے قریب پیش آئے انکاونٹر میں ہلاک ویٹنری ڈاکٹر عصمت دری و قتل کے ملزمین کی لاشوں کو جمعہ تک محفوظ رکھنے کی تلنگانہ ہائیکورٹ نے ہدایت دی ہے۔ محبوب نگر سے اے سی گاڑی میں گاندھی اسپتال ان لاشوں کو منتقل کرنے کی بھی عدالت نے ہدایت دی۔انکاونٹر کے خلاف داخل کردہ دوسری عرضی پر ہائی کورٹ نے پیر کے روز سماعت کی اور لاش کو جمعہ تک محفوظ رکھنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ حیدر آباد انکاؤنٹر کے دن عوامی تنظیموں کی جانب سے داخل کردہ خط میں ان تنظیموں نے عدالت سے مداخلت کی درخواست کی تھی۔اس مکتوب کو ہائی کورٹ نے مفاد عامہ کی عرضی کے طورپر قبول کیا۔ساتھ ہی راماویندر پرساد نامی ایڈووکیٹ نے بھی مفاد عامہ کی عرضی داخل کی تھی۔ ان دونوں عرضیوں کو ملاکر ہائی کورٹ نے آج سماعت کی۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل بی ایس پرساد سے سوال کیا کہ انکاؤنٹر کے مسئلہ پر قبل ازیں سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے گئے رہنمایانہ خطوط پر عمل کیا گیا یا نہیں؟ اس پر انھوں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تمام رہنمایانہ خطوط کے مطابق یہ انکاؤنٹر ہوا ہے۔ عدالت نے شواہد کو پیش کرنے کی ہدایت دی۔

اسی مسئلہ پر آج سپریم کورٹ میں بھی سماعت ہوئی۔ آئندہ سماعت سپریم کورٹ میں بدھ تک ملتوی کردی گئی ہے۔ اس معاملہ پر ہائی کورٹ میں سماعت جمعہ تک ملتوی کرنے کی ایڈوکیٹ جنرل نے خواہش کی، جس پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔ ہائی کورٹ کو مفاد عامہ کے تحت لکھے گئے خط کو سماعت کے لئے قبول کرنے کے سلسلہ میں تعاون کرنے سینئر وکیل و سابق ایڈوکیٹ جنرل پرکاش ریڈی کو ہائی کورٹ نے معاون عدالت مقرر کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...