حیدر آباد انکاؤنٹر: تفتیش سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت بدھ کو

Source: S.O. News Service | Published on 9th December 2019, 11:19 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،9/دسمبر(ایس او نیوز/ایجنسی) سپریم کورٹ حیدرآباد کی ویٹنری ڈاکٹر عصمت دری اور قتل کے ملزمان کو پولس تصادم میں مار گرائے جانے کے واقعہ کی آزادانہ تحقیقات سے متعلق درخواست پر بدھ یعنی 11 دسمبر کو سماعت کرے گا۔ درخواست گزار دو وکلا جی ایس منی اور پردیپ کمار یادو کی جانب سے کیس کا خاص طور سے ذکر چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی بنچ کے سامنے کیا گیا اور معاملہ کی سنگینی کے پیش نظر فوری سماعت کی اپیل کی گئی۔

جسٹس بوبڈے نے کہا کہ اس معاملہ میں تلنگانہ ہائی کورٹ میں سماعت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہائی کورٹ میں سماعت ہو جانے دیجئے۔ ہم اس معاملہ میں بدھ کو سماعت کریں گے‘‘۔ دونوں وکلا نے مطالبہ کیا ہے کہ پولس ٹیم کے سربراہ سمیت انکاؤنٹر میں شامل تمام پولس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے جانچ کرائی جانی چاہئے۔

اس درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ یہ تحقیقات مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)، خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی)، محکمہ کرائم برانچ (سی آئی ڈی) یا کسی دوسری غیر جانبدار تفتیشی ایجنسی سے کرائی جائے، جو تلنگانہ سرکار کے تحت نہ ہو۔ درخواست گزاروں نے اس بارے میں بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے کہ کیا تصادم کو لے کر عدالت کے 2014 کے رہنما ہدایات پر عمل کیا گیا یا نہیں۔

قابل غور ہے کہ اسی معاملہ میں وکیل منوہر لال شرما نے بھی عرضی دائر کی ہے۔ مسٹر شرما نے عدالت کی نگرانی میں خصوصی تفتیشی ٹیم سے جانچ کے ساتھ ساتھ ملزمان کے خلاف تبصرہ کرنے پر راجیہ سبھا رکن جیہ بچن اور دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی ماليوال کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس طرح کے معاملات میں شامل ملزمان کو عدالت سے مجرم قرار دیئے جانے تک میڈیا میں بحث پر روک لگانے کی ہدایات دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔