مینگلور کے قصبہ کینّی گولی میں میاں بیوی کا بڑی بے رحمی کے ساتھ قتل؛ ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th April 2020, 5:34 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مینگلور 29/اپریل (ایس او نیوز) مینگلور کے  قصبہ دمسکٹّے ، کینّی گولی میں  میاں اور بیوی کا  بڑی بے رحمی کے ساتھ قتل کیا گیا ہے جس کے تعلق سے پولس نے اُسی کے ایک  پڑوسی  کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ واردات  بدھ کی صبح پیش آئی۔

مرنے والوں کی شناخت وینسنٹ (50) اور اس کی اہلیہ ہیلن  (45)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ قریب کی ایک جگہ کو لے کر کچھ  ان بن چل رہی تھی جس کو لے کر پڑوس کے الفانسو نے چاقو اور دیگر دھاردار ہتھار سے  ان دونوں کو بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا ہے۔

پولس نے الفانسو  کو گرفتار کرتے ہوئے اُس سے مزید معلومات حاصل کررہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ  مہلوک وینسنٹ سابق فوجی تھا جس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی البتہ اس کی بیوی ہیلن نے اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کر ضروری  معلومات حاصل کی ہیں اور مزید چھان بین جاری ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...