بھٹکل کے ہورلی سال میں اچانک سروے کا کام شروع کرنے پر عوام میں ناراضگی، کام کو روکتے ہوئے کیا احتجاج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th June 2020, 11:58 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 9/جون (ایس او نیوز) یہاں جالی پٹن پنچایت حدود کے ہورلی سال میں سرکاری آتی کرم زمینات کا   اچانک سروے  کا کام شروع کرنے پر عوام میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے اور وہ تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ کہیں سروے کرکے انہیں آتی کرم زمینات سے بے دخل کرنے کا کام نہ شروع کیا جائے۔اس تعلقق سے علاقہ کے لوگوں نے پیر کو سروے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کام کو روک دیا اور اس بات پر سخت ناراضگی ظاہر کی کہ  بغیر کوئی اطلاع دئے تحصیلدار کی جانب سے سروے کا کام بالکل غلط ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہمارے پاس رہنے کے لئے ان جگہوں کے علاوہ کوئی دوسری جگہ نہیں ہے، ہم چالیس پچاس سالوں سے یہیں چھوٹے چھوٹے مکانات تعمیر کرکے رہتے آرہے ہیں، مگر اچانک تحصیلدار نے یہاں سروے کرنے  کے لئے اہلکاروں کو بھیجا ہے۔ ہم محنت مزدوری کرکے دو وقت کی روٹی  بمشکل حاصل کرپاتے ہیں، ایسے میں سروے کا کام شروع کرنے سے ہمیں تشویش ہورہی ہے کہ آخر یہ سروے کس مقصد کے تحت کیا جارہا ہے۔ لوگوں نے سروے کا کام روکتے ہوئے تحصیلدار کو فون کرکے اطلاع دی کہ وہ خود جائے وقوع پر پہنچ کر ہمیں بتائیں کہ وہ یہاں سروے کس مقصد کے تحت کرنا چاہتے ہیں۔ قریب دو گھنٹوں تک سروے کا کام رُکا رہا مگر تحصیلدار جائے وقوع پر نہیں پہنچے۔ البتہ پولس نے بعد میں   ان سبھوں کو منتشر کرتے ہوئے سروے کا کام شروع کرایا۔ پولس نے احتجاجیوں کو بتایا کہ انہیں اگر کوئی شکایت ہے تو وہ اے سی دفتر جائیں اور وہاں اپنی شکایت درج کرائیں، مگر یہاں سروے کے کام میں مداخلت نہ کریں۔ پولس  کی بھاری تعداد کو دیکھتے ہوئے بالاخر احتجاجی یہ کہہ کر منتشر ہونا بہترسمجھا کہ کہیں پولس ان پر لاٹھی کا استعمال شروع نہ کردیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...