دہلی فساد: قتل کی کوشش کے 2 ملزمین بری، جج نے کہا،صرف اندیشہ کی بنیاد پر ثبوت تیار نہیں کیا جا سکتا

Source: S.O. News Service | Published on 3rd March 2021, 12:51 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،3؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کی ضلع عدالت نے آج دہلی فسادات کے معاملے میں دو لوگوں پر لگائے گئے قتل کی کوشش اور آرمس ایکٹ کے الزامات کو ہٹاتے ہوئے ان الزامات سے بری کر دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے روسی ناول نگار فیوڈور دوستووسکی کا حوالہ دیا۔ انھوں نے ناول نگار کے ذریعہ لکھی لائنوں کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’100 خرگوشوں سے آپ ایک گھوڑا نہیں بنا سکتے، ویسے ہی 100 اندیشوں سے ایک ثبوت نہیں بنا سکتے ہیں۔‘‘

ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے پیر کو دہلی فسادات کے دو ملزمین عمران عرف تیلی اور بابو کی عرضی پر سماعت کی۔ ریاست کی جانب سے پیش ہوئے سلیم احمد نے کہا کہ ملزمین کو 25 فروری 2020 کو اسلحوں سے لیس ہو کر غیر قانونی گروپ کا حصہ بننے اور فساد میں حصہ لینے کے لیے ملزم بنایا جانا چاہیے۔ انھوں نے عدالت سے اپیل کی کہ دونوں پر دفعہ 143، 144، 147، 148، 149، 307 کے تحت چارج لگانا چاہیے۔ لیکن اس بات سے جج نے عدم اطمینان ظاہر کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے کہا کہ ’’کرائم جیوڈیشیل سائنس کا کہنا ہے کہ جن پر الزام عائد کیا گیا ہے، ان کے خلاف الزام طے کرنے کے لیے کچھ مواد ہونا چاہیے۔ صرف اندیشہ کی بنیاد پر ثبوت کو تیار نہیں کیا جا سکتا ہے۔‘‘

جج امیتابھ راوت نے مزید کہا کہ ’’چارج شیٹ میں آئی پی سی یا آرمس ایکٹ کی دفعہ 307 کے تحت انھیں ملزم بنانے کے لیے کچھ بھی نہیں دکھایا گیا ہے۔ دوستووسکی نے ’کرائم اینڈ پنشمنٹ‘ میں کہا ہے کہ- 100 خرگوشوں سے آپ گھوڑا نہیں بنا سکتے اور 100 اندیشوں سے کوئی ثبوت نہیں بنا سکتے ہیں۔ لہٰذا ملزمین کو آئی پی سی کی دفعہ 307 اور آرمس ایکٹ سے بری کیا جاتا ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...