کرناٹک میں مجموعی طورپر100افراد میں کورونا کی تصدیق؛ تعداد بڑھ کر ہوگئی 2282

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th May 2020, 10:57 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور 26/مئی (ایس او نیوز/امین نواز) آج منگل کو کرناٹک میں مجموعی طورپر100افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے‘ جبکہ 17افراد کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر واپس چلے گئے ہیں۔ آج سو لوگوں کی رپورٹ پوزیٹو آنے کے ساتھ ہی ریاست میں مریضوں کی جملہ تعداد بڑھ کر 2282 ہوگئی ہے جن  میں سے722افراد علاج کے بعد صحت مند ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں جبکہ  44 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

ریاست میں دیگر ریاستوں سے واپس آئے افراد کی وجہ سے محکمہ صحت کی پریشانی بڑھتی جارہی ہے۔ریاست میں آج موصول ہونے والی جملہ 100مریضوں میں سے46افراد مہاراشٹرا سے واپس کرناٹک آئے ہیں جبکہ 21افراد تاملناڈو سے اور4افراد قطر سے واپس آئے ہیں۔جھارکھنڈ سے 13اور گجرات سے واپس آئے ایک فرد میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوگئی ہے۔آج مثبت پائے جانے والوں میں 6بچے شامل ہیں جن کی عمر10سال یا اس کم ہے۔ ان میں کولار میں متاثر پایا گیا 9سال کا لڑکا‘ یادگیر میں 6سال کا لڑکا‘ ہاسن میں 10سال کا لڑکا اور اُڈپی ضلع میں متاثر پایاگیا 9سال کا لڑکا شامل ہیں۔

آج ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد 2282ہوگئی ہے۔ جملہ فعال معاملات1541ہیں۔آج کے روز بنگلورو شہری ضلع میں دو افراد متاثر پائے گئے‘ داونگیرے میں 9‘کولا رمیں 2‘یادگیر میں 14‘دکشن کنڑا میں قطر سے واپس آئے تین افراد متاثرپائے گئے ہیں‘باگلکوٹ میں قطر سے واپس ایک شخص میں بھی کورونا مثبت کی تصدیق ہوچکی ہے‘وجئے پور میں 5‘بیدر میں 10‘ہاسن میں 12اُڈپی میں تین‘چکبالا پور میں ایک‘چتردرگہ میں 20‘کوپل میں ایک‘بلاری میں ایک‘ بیلگاوی میں 13متاثرہ افراد پائے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔