دبئی : متحدہ عرب امارات میں انسانوں کواسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ ٹرک کے خفیہ خانے سے برآمد ہوئے 18افراد

Source: S.O. News Service | Published on 11th September 2019, 12:48 PM | خلیجی خبریں |

دبئی  11/ستمبر(ایس او نیوز) گلف نیوز میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ابوظہبی پولیس اور کسٹمز نے ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ختم الشکلا سرحد سے غیر قانونی طور پر ٹرک کے اندر 18افراد کو چھپاکر لانے اور متحدہ عرب امارات میں داخل کروانے کی کوشش کوناکام کردیا ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق یو اے ای میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ایک ٹرک کو جب بورئیمی ۔العین چیک پوسٹ پر روک کر اس کی تلاشی لی گئی توپتہ چلا کہ اس کے اندر خفیہ خانہ بناکر 18افراد کو ٹھونساگیا ہے۔ان میں خواتین کی بھی اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ سرحدی چیک پوسٹ عمان اور متحدہ عرب امارات  کے درمیان واقع ہے۔

ابو ظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح غیر قانونی طورپر انسانوں کو اسمگل کرنے کا معاملہ روشنی میں آیاہے۔ پولیس تارک الوطنوں کے اس طرح غیر قانونی طور پرمتحدہ عرب امار ات میں داخلے کو ایک سنگین مسئلہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں، کیونکہ اس طرح کے لوگوں کی وجہ سے سماجی اور معاشرتی جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...