ہیومن رائٹس واچ کی چونکانے والی رپورٹ: 44افراد ہجومی تشددکا شکار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd July 2019, 1:43 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،3؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں ہجومی تشدد کے واقعات پرہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ چونکانے والی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مئی2015سے دسمبر2018 تک ہندوستان میں چوالیس افراد کو ہجوم نے نشانہ بنایا جس میں سےسترہ معاملے جھارکھنڈ میں پیش آئے ۔ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں وزیراعظم کے ذریعہ ہجومی تشدد کی مذمت اور سپریم کورٹ کے ریاستوں کو جاری کی گئی ہدایت کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

گزشتہ کچھ سال سےہندوستان میں ہجومی تشدد کا ایک نیا کلچر پیدا ہو گیا ہے۔ کہیں بھی کسی ایک شخص کو کسی بھی الزام میں پکڑ لیا جاتا ہے اور پھر ایک بھیڑ جمع ہو کر اس کی پٹائی کرنے لگتی ہے۔ بھیڑ اس قدر مشتعل، وحشی اور بیدرد ہو جاتی ہے کہ وہ جان لے لیتی ہے۔ جھارکھنڈ کے تبریز کا لرزہ خیز واقعہ تازہ بہ تازہ ہے ورنہ حقیقت یہ ہے کہ سے لے کر اب تک ایسے جانے کتنے واقعات ہو چکے ہیں۔بی جے پی اقتدار والی ریاستوں میں ایسے واقعات زیادہ ہو رہے ہیں۔جس میں جھارکھنڈ سرفہرست ہے۔ہیومن رائٹس نامی این جی او کی رپورٹ اس بات پر مہر ثبط کررہی ہے۔رپورٹ کے مطابق مئی2015سےدسمبر2018تک 44افراد ہجومی تشددکا شکارہوئے۔ 44 میں سے17معاملے جھارکھنڈ میں پیش آئے۔ رپورٹ کے مطابق۔۔ہجومی تشدد کے 40فیصدواقعات جھارکھنڈ میں پیش آئے۔ اس رپورٹ میں جنوری2019سےجون2019کے واقعات کا ذکر نہیں ہے۔ جنوری2019سےجون2019میں جھارکھنڈ میں تین افرادہجومی تشددکا شکار ہوئے۔ جون2019میں ہی تبریز انصاری کاہجوم نے قتل کیا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...