شہریت قانون اور این آر سی ملک کے دلتوں، غریبوں اور پسماندہ طبقہ کے خلاف ہے؛ سیتامڑھی میں انسانی زنجیر کے ذریعے احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 26th January 2020, 2:09 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی   26/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی)  سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرے اب شہروں سے نکل کر گاوں اور دیہاتوں میں بھی پھیل چکے ہیں اور ملک کے تقریبا ہر علاقوں سے بڑے پیمانے پر ریلیاں اور احتجاج کئے جانے کی خبریں موصول ہورہی ہیں، اسی طرح ایک خبر بہار  کےضلع سیتامڑھی کے سونبر سا بلاک کے مہولیا گاؤں سے موصول ہوئی ہے جہاں  پانچ کلومیٹر تک  لمبی  انسانی زنجیر کے ذریعہ زبردست احتجاج درج کیا گیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس انسانی زنجیر میں بلا تفریق مذہب وملت لوگوں نے شرکت کی ہے۔

شہریت قانون کی مخالفت میں نکالی گئی اس انسانی زنجیر کے تعلق سے گفتگو کرتے ہوئے معروف سماجی کارکن محمد قمر الحسن نے بتایا  کہ ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ مرکزی سرکار سی اے اے کو واپس نہیں لے لیتی۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے ،این آر سی اور این پی آر ملک کےدلتوں، غریبوں اور پسماندہ طبقات کے خلاف ہے۔تاہم نتیش حکومت کی سی اے اے کی حمایت قابل تشویشناک ہے اگر نتیش حکومت سی اے اے کو رد کرنے کی تجویز بہار اسمبلی میں پاس نہیں کراتی  تو اس کا خمیازہ آیندہ انتخابات میں بھگتنا پڑے گا۔

دلت سماج سے اوپندر پاسوان اور ستروہن بیٹھا نے کہا کہ سی اے اے قانون آئین  کے خلاف ہے،جسے ہرحال میں واپس لینا ہوگا۔ سماجی کارکن قمر اختر نے کہا کہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر ملک کے مفاد میں نہیں ہے لہذا اسے واپس لیا جانا چاہیے۔

اس موقع پر محمد حیدر علی خان، راجیش شاہ، گنیش شاہ، جیتن پاسوان و دیگر نےاظہار خیال کیا۔ ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں مرد وخواتین نے شرکت کی۔اس میں مہولیا گاؤں سمیت فتح پور،بیلا،بھوتہی گاؤں کے لوگوں نے شرکت کی اور سی اے اے ،این آر سی اور این پی آر کے خلاف  زبردست احتجاج کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...