یلاپور : شیرلےآبشار کے پاس سے بھٹک جانے والے 6 سیاحوں کو بچا لیا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 24th July 2021, 1:13 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

یلاپور، 24؍ جولائی (ایس او نیوز) شیرلے فالس کے پاس سیر کے لئے جانے کے بعد وہاں سے بھٹک جانے والے 6 افراد کو محکمہ جنگلات اور فائر بریگیڈ  کی ٹیموں نے بچا لیا ۔ 
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق محکمہ جنگلات کے افسران نے ہبلی سے شیرلے فالس کی سیاحت کے لئے آئے ہوئے ایک گروپ کو وہاں جانے سے روکا تھا کیونکہ آبشار کے مقام سے جوڑنے والا پل برساتی سیلاب میں بہہ گیا تھا۔ مگر افسران کی تنبیہ کو نظر انداز کرتے ہوئے اس گروپ میں شامل 6 افراد فالس کی طرف سیر کے لئے جنگل کے اندرانجان راستے سے چلے گئے اورراستہ بھٹک کر جنگل میں گم ہوگئے ہیں ۔
    
جب شام تک ان لوگوں کی موٹر بائکس جنگل کے باہر سڑک پر پائی گئیں اور یہ لوگ جنگل سے واپس نہیں لوٹے تو محکمہ جنگلات کے افسران نے مقامی پولیس کے پاس شکایت درج کروائی ۔ اسی کے ساتھ پولیس ، فاریسٹ افسران، فائر اینڈ ایمرجنسی شعبہ کے عملہ نے لاپتہ افراد کے لئے تلاشی مہم شروع کی مگر یلاپور کے اطراف میں موسلا دھار برسات اور زمین کھسکنے کے واقعات کی وجہ سے اس میں رکاوٹ پیدا ہوئی ۔ 
    
اس دوران جنگل میں بھٹکنے والے یہ 6 افراد یلاپور کے مغربی گھاٹ علاقے میں کئی گھنٹوں تک جنگل کے اندر ابلتے ہوئے چشموں کے کنارے چلتے ہوئے جنگل میں موجود راگھویندرا بھٹ نامی شخص کے فارم ہاوس تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ بھٹ نے ان کو قیام و طعام کی سہولت فراہم کی ۔ دوسرے دن صبح تلاشی مہم پر نکلی ہوئی ٹیم بھٹ کے مکان تک پہنچ گئی اور گم شدہ افراد کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ پھر پولیس کی طرف سے سخت تنبیہ کے بعد ان لوگوں کے ان کے گھر والوں کے حوالہ کردیا گیا۔
    
محکمہ جنگلات کے افسران نے بتایا کہ ان نوجوانوں کی یہ حرکت غیرقانونی طور پر جنگلاتی علاقے میں داخل ہونے جیسی ہے اور اس کے لئے ان پر قانونی اقدام کیا جا سکتا ہے، لیکن انہیں تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔ سیاحوں کی طرف سے  قانون کی پابندی نہ کرنے اور کشیدگی اور مشکلات پیدا کرنے کا معاملہ اس علاقے میں پہلی دفعہ نہیں ہوا ہے ۔ شیرلے آبشار کے علاقے سے جڑنے کے لئے مقامی افراد ایک لکڑی کا پل بناتے ہیں جو اکثر برسات کے موسم میں بہہ جاتا ہے ۔ لوگوں کو اس حقیقت کا علم نہیں ہوتا اور وہ اس علاقے میں جا کر پھنس جاتے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...