کانگریس سے ہبلی-دھارواڑ میں مسلمانوں کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 20th November 2021, 11:24 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  شمالی کرناٹک کا ایک بڑا علاقہ کو اکھنڈ دھارواڑ کہا جاتا ہے، جہاں پر کم و بیش 4 لاکھ مسلمانوں کی آبادی ہے لیکن گذشتہ 12 سالوں سے نہ ریاستی اسمبلی اور نہ ہی کونسل میں کوئی مسلم نمائندہ ہے جو اس علاقے کی اتنی بڑی مسلم آبادی کی نمائندگی کر سکے اور ان کے مسائل حل کر سکے۔

ان حالات میں آنے والے ایم ایل سی انتخابات کے پیش نظر ہبلی-دھارواڑ سے کئی دانشوران، سماجی و سیاسی کارکنان پر مشتمل ایک وفد نے دارالحکومت بنگلور پہنچا اور متعدد کانگریس کے سینئر لیڑران سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ اس ایم ایل سی ( قانون ساز کونسل) کے انتخابات میں مسلم نمائندہ کو موقع دیا جائے۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے وفد کے ارکان نے بتایا کہ ہبلی میں 2 اسمبلی حلقہ ہے، جن میں سے ایک مسلم اکثریتی حلقے کو ایس سی کیٹگری کو ریزرو کردیا گیا ہے جبکہ دوسرے حلقہ میں مسلمانوں کی تعداد کم ہے، لہذا وہاں انتخابات میں کامیابی ممکن نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی-لمٹیشن کی وجہ سے مسلم امیدوار کو انتخابات میں اترنے کا موقع نہیں ملا ہے۔وفد کے ارکان نے بتایا کہ وہ سابق وزیر اعلیٰ سدھارمیا، ایم ایل اے این اے حارث و کانگریس کے دیگر اہم لیڑران سے ملاقات کی، انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس مرتبہ ایم ایل سی الیکشن میں ہبلی-دھارواڑ علاقے سے مسلم امیدوار کو ٹکٹ دیا جائے۔

وفد نے بتایا کہ کانگریس رہنماؤں نے ان سے وعدہ کیا ہے اس مرتبہ مذکورہ علاقے میں مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...