ہبلی۔ انکولہ ریلوے لائن منصوبہ : عدالتی فیصلےکا ہوراٹا سمیتی نے استقبال کیا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd December 2021, 11:51 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:2؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز) ہبلی۔ انکولہ ریلوے لائن منصوبے کو جاری کئےجانے سےجنگلی جانوروں پر ہونے والے اثرات کا مطالعہ کرنے ہائی کورٹ نے قومی وائلڈ لائف بورڈ کو حکم دینے پر ہبلی۔ انکولہ ریلوے ہوراٹا سمیتی نے استقبال کیا ہے۔

ہبلی ۔ انکولہ ریلوے لائن منصوبے کو ریاستی وائلڈ لائف بورڈ کی طرف سے ہری جھنڈی دکھائےجانےپر بیکار میں اعتراض جتاتے ہوئے  چند لوگ عدالت گئے تھے۔ اب عدالت کی طرف سے صادر کئےگئے فیصلے سے ہماری کوششوں کو قوت ملنےکی بات سمیتی کے ذمہ داروں نےکہی ہے۔ اس سلسلےمیں سمیتی نے ریاستی وزیر اعلیٰ سے وقت مانگا ہے۔ وزیر اعلیٰ سےملاقات کے دوران  وزیر اعلیٰ سے کہاجائے گا کہ منصوبے کو لےکر کئے گئے مطالعات میں سے مثبت رپورٹ  قومی وائلڈلائف بورڈ کو سونپتے ہوئے منصوبے کے حق میں فیصلہ لانےکےلئے اقدام کریں۔ اور اس سلسلے میں مختلف پارٹیوں کے ارکان پارلیمان، ارکان اسمبلی اور اہم شخصیات سے ملاقات کرتےہوئے منصوبے کو نافذ کرنے میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے حمایت لئے جانےکی ہبلی ۔ انکولہ ریلوے ہوراٹا سمیتی کے صدر رمانند نایک، سکریٹری وٹھل داس کامت ، سنچالک امیش نائک اور سمیتی کے سبھی عہدیداران  موجود تھے۔

نگراں کاروزیر بھی خوش : ہبلی ۔ انکولہ ریلوے منصوبے کو لے کر ہائی کورٹ کی طرف سے صادر کئے گئے فیصلے پر اترکنڑا ضلع نگراں کار وزیر شیورام ہیبار نے خوشی کا اظہار کرتےہوئے فیصلہ کا استقبال کیا ہے۔

وزیرموصوف نے کہاکہ عدالت کا فیصلہ دراصل ہماری سب سے بڑی جیت ہے۔ ریاستی حکومت نے بھی اسٹے کو خارج کرانے کےلئے وکلاء نامزد کئے تھے۔ اب قومی وائلڈ لائف بورڈ کو بھی منصوبے سےہونے والے فوائد بتاکر ان کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...