آر بی آئی نے عام آدمی کو دیا جھٹکا! ریپو ریٹ میں چوتھی مرتبہ اضافہ، بینکوں سے قرض لینا پڑے گا مہنگا

Source: S.O. News Service | Published on 30th September 2022, 9:12 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،30؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) عام لوگوں کو ایک بار پھر جھٹکا لگا ہے، کیونکہ آر بی آئی نے ریپو ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس (0.50 فیصد) اضافہ کیا ہے۔ اس کے بعد ریپو ریٹ 5.90 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ختم ہونے والی دو ماہانہ میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے ہندوستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال پر ایک رپورٹ پیش کی۔

ہوم لون، گاڑیوں کے قرضے، ایجوکیشنل لون، پرسنل لون اور بزنس لون بھی مہنگے ہو جائیں گے۔ قرضوں کی لاگت میں اضافے کی وجہ سے عام لوگ غیر ضروری اخراجات سے گریز کرتے ہیں اور طلب کم ہوتی ہے۔ تاہم، ریپو ریٹ میں اضافے سے ان صارفین کو فائدہ پہنچے گا جنہوں نے ایف ڈی کرائی ہوئی ہے۔

آر بی آئی نے ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت مئی سے اب تک ریپو ریٹ میں 1.40 فیصد کا اضافہ کیا تھا۔ کورونا کے دور میں ریپو ریٹ 4 فیصد پر تھا، جو اب بڑھ کر 5.40 فیصد ہو گیا تھا۔ آج اس میں پھر 0.50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اب یہ 5.90 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

ریپو ریٹ کا براہ راست تعلق بینک سے لیے گئے قرض اور ای ایم آئی سے ہے۔ دراصل، ریپو ریٹ وہ شرح ہے جس پر آر بی آئی بینکوں کو قرض دیتا ہے، جبکہ ریورس ریپو ریٹ وہ شرح ہے جس پر آر بی آئی بینکوں کو پیسے رکھنے پر سود ادا کرتا ہے۔

ریورس ریپو ریٹ کا استعمال بازاروں میں لیکویڈیٹی کی مقدار کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ جب بھی مارکیٹ میں بہت زیادہ لیکویڈیٹی ہوتی ہے، آر بی آئی ریورس ریپو ریٹ بڑھاتا ہے، تاکہ بینک زیادہ سود حاصل کرنے کے لیے اپنا پیسہ اس کے پاس جمع کر سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔