حوثی باغیوں‌ کے ہاتھوں مغربی یمن میں نہتے شہریوں کا قتل عام

Source: S.O. News Service | Published on 30th November 2020, 8:41 PM | خلیجی خبریں |

صنعاء /ریاض، 30/نومبر (آئی این ایس انڈیا)یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے مغربی گورنری الحدیدہ میں الدریھمی ڈاریکٹوریٹ کے نواحی علاقے القازہ میں ایک وحشیانہ کارروائی کے دوران کم سے کم سات عام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ اس کارروائی میں بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الدریھمی اسپتال کے ایک ذرائع نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے القازہ گائوں پر توپخانے شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت کم سے کم 7 شہری جاں‌بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال لائے گئے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ زخمیوں کو بین الاقوامی طبی ادارے 'اطبا بلا حدود' کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

یمن کی جوائنٹ فورسز کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے شہرویوں کی شناخت جاری کی گئی ہے۔ ان کی شناخت منیٰ عثمان حسن عمر، جمعہ محمد مر علی، امیمہ عایش عمر علی، میمونہ عمر علی، ھاجر محمد عمر، محمد عمر علی، محمد فواد، عرفات فواد، راشد عمر منی فواد اور عدنان فواد کے ناموں سے کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل التحتیا الخوخہ کے مقام پر حوثیوں کے نصب کردہ ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم چھ شہری جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...