الحدیدہ میں حوثی ملیشیا یمنی بچوں کی زندگی کا چراغ گل کرنے میں مصروف

Source: S.O. News Service | Published on 4th November 2019, 4:59 PM | عالمی خبریں |

دبئی،4/نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی) یمن میں حوثی ملیشیا کی جانب سے نشانچیوں کی براہ راست فائرنگ، بارودی سرنگوں اور دھماکا خیز آلات کے ذریعے یمنی بچوں کو موت کی نیند سلانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی ضمن میں اتوار کے روز ملک کے مغربی صوبے الحدیدہ میں مزید 3 بچے ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

ایک مقامی ذریعے نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو بتایا کہ الحدیدہ صوبے کے ضلع التحیتا میں الحیمہ علاقے کے جنوب میں حوثی ملیشیا کی جانب سے نصب کیا گیا دھماکا خیز مواد پھٹنے 7 سالہ انس عبدالکریم جاں بحق اور اس کا 4 سالہ بھائی عبدالمولی زخمی ہو گیا۔ دھماکے میں ایک یمنی شہری عبدالرحمن فیصل السلمی بھی زخمی ہوا۔

ایران نواز حوثی ملیشیا نے یمن میں مغربی ساحل کو دنیا میں بارودی سرنگوں کے سب سے بڑے علاقوں میں سے ایک بنا دیا ہے۔ یہ امر مقامی لوگوں کے لیے کسی بھیانک خواب سے کم نہیں۔

حوثیوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے سبب اب تک الحدیدہ کے جنوب اور تعز کے مغرب میں سیکڑوں شہریوں کی جانیں جا چکی ہیں۔ ان میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ اس کے علاوہ مقامی آبادی کے سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے اور کئی لوگ دائمی معذوری کا شکار ہو گئے۔

اسی سلسلے میں اتوار کے روز الحدیدہ صوبے کے ضلع التحیتا میں حوثی ملیشیا کے ایک نشانچی کی گولی کا نشانہ بن کر 13 سالہ احمد عبدہ علی زخمی ہو گیا۔ احمد اپنے گھر کے سامنے موجود تھا کہ اس دوران گولی اس کے سینے میں آ کر لگی۔

حوثی ملیشیا کی جانب سے الحدیدہ صوبے کے ضلعوں میں شہریوں کے خلاف انسانی حقوق کی مختلف نوعیت کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اس میں رہائشی علاقوں میں شہریوں کو براہ راست گولہ باری کا نشانہ بنانا شامل ہے۔ اس کے نتیجے میں درجنوں بے قصور افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔