ڈیموکریٹ اراکین کی ٹرمپ کے مواخذے کی کوششیں، پیر کو قرارداد پیش کرنے کا عندیہ

Source: S.O. News Service | Published on 11th January 2021, 4:43 PM | عالمی خبریں |

نیویارک  11جنوری (آئی این ایس انڈیا) امریکہ کی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے چھ جنوری کو کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے دھاوے اور توڑ پھوڑ کا ذمہ دار صدر کو ٹھیراتے ہوئے اْن کے مواخذے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

ڈیمو کریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکینِ ایوانِ نمائندگان نے عندیہ دیا ہے کہ وہ پیر کو صدر کے خلاف الزامات کی فہرست ایوان میں پیش کریں گے۔

کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے رْکنِ کانگریس ٹیڈ لیو نے صدر کے خلاف الزامات کی فہرست مرتب کی ہے۔

جمعے کو ایک ٹوئٹ میں ٹیڈ کا دعویٰ تھا کہ انہیں 180 اراکین کی حمایت حاصل ہے تاہم ان میں کوئی ری پبلکن رُکن شامل نہیں ہے۔

ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی اور اْن کے دیگر ساتھی اس بات کے متمنی ہیں کہ صدر کو 20 جنوری کو نئے صدر کی حلف برداری سے قبل ہی عہدے سے ہٹانا ناگزیر ہو گیا ہے۔ تاہم ری پبلکن اکثریتی سینیٹ کی جانب سے صدر کے مواخذے کی منظوری دینا مشکل ہے۔

پلوسی نے جمعے کو ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکیوں کے وسیع تر مفاد میں صدر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے وہ پورا زور لگائیں گے۔ کیوں کہ انہیں صدر کے غلط فیصلوں سے اپنی جمہوریت کو بچانا ہے۔

اگر ایوانِ نمائندگان میں صدر کے خلاف مواخذے کی منظوری ہو گئی تو ایسا صدر ٹرمپ کے ساتھ دوسری مرتبہ ہو گا۔

صدر ٹرمپ کے خلاف دسمبر 2019 میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور کانگریس کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات کے تحت ایوانِ نمائندگان نے ان کا مواخذہ کیا تھا۔

البتہ، سینیٹ میں ٹرائل کے بعد فروری 2020 میں ری پبلکن اکثریتی سینیٹ نے صدر کو ان الزامات سے بری کر دیا تھا۔

ڈیمو کریٹس اراکینِ کانگریس نے امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی صدر کو فوری عہدے سے ہٹانے کے لیے آئینی طریقہئ کار 25 ویں ترمیم لاگو کر دیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...