کشمیر میں پوسٹ پیڈ موبائل کی چھوٹ دینے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ایس ایم ایس سروس بند

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 16th October 2019, 1:12 AM | ملکی خبریں |

سرینگر،15/اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) وادی کشمیر میں پوسٹ پیڈ موبائل سروس بحال ہونے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد احتیاط کے طور پر ایس ایم ایس سروس بند کر دی گئی۔حکام نے منگل کو یہ معلومات دی۔کشمیر میں پیر کو 72 دنوں کے بعد پوسٹ پیڈ موبائل سروس بحال کر دی گئی تھی جبکہ انٹرنیٹ اب بھی بند ہیں۔حکام نے بتایا کہ شام 5 بجے ایس ایم ایس سروس بند کر دی گئی۔40 لاکھ صارفین کی پوسٹ پیڈ موبائل سروس شروع ہونے کی خوشی زیادہ دیر تک ٹک نہیں سکی کیونکہ پابندی کی مدت میں موبائل کا بل جمع نہ ہونے کے سبب ہزاروں صارفین کی خدمت سے محروم رہنا پڑا۔ پیر دیر شام تک اور منگل کی صبح سے ہی ٹیلی کام کمپنیوں کے باہر پوسٹ پیڈ موبائل کا بل جمع کرنے والوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔انٹرنیٹ سروس بندہونے کی وجہ سے صارفین نے بل جمع کرانے کی آن لائن سہولت دستیاب نہ ہونے کی شکایت کی۔غور طلب ہے کہ وادی میں لینڈ لائن سروس بحال ہونے کے باوجود انٹرنیٹ سروس پر اب بھی پابندی ہے۔پیر کی رات 8 بجے شوپیاں ضلع میں دو دہشت گردوں نے راجستھان کے ایک ٹرک ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کر دیا اور ایک باغ کے مالک پر حملہ کیا۔پولیس نے بتایا کہ متوفی کا نام شریف خان ہے۔ حملہ آور دہشت گردوں میں ایک پاکستانی شہری شامل ہے۔دہشت گردوں کا یہ حملہ شیرمل گاؤں میں کیا گیاکیونکہ وادی میں پھلوں کے نقل و حمل میں اضافہ دیکھا گیا ہے حکام نے بتایا کہ 25 لاکھ سے زیادہ پری پیڈ موبائل فون اور وہاٹس اپ سمیت دیگر انٹرنیٹ خدمات فی الحال بندرہیں گی۔گورنر ستیہ پال ملک نے پیر کو کہا تھا کہ انٹرنیٹ خدمات جلد ہی بحال کی جائیں گی لیکن سیکورٹی حکام کے مطابق اس میں دو ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پری پیڈ خدمات پر فیصلہ اگلے ماہ لیا جا سکتا ہے۔کشمیر میں 5 اگست کو موبائل خدمات پر پابندی لگا دی گئی تھی جب مرکزی حکومت نے ریاست کے خصوصی درجہ کوختم کرکے اسے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا تھا۔جموں میں پابندی کے کچھ دنوں بعد ہی مواصلات خدمات بحال کر دی گئی تھیں اور اگست کے وسط میں موبائل انٹرنیٹ خدمات بھی شروع کر دی گئی تھیں لیکن اس کا غلط استعمال ہونے کی وجہ سے 18 اگست کو انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...