یکم جون سے ہوٹل ریسٹورنٹس کھولے جانے کا امکان
بنگلورو،27؍مئی (ایس او نیوز) خبر ہے کہ ریاستی حکومت لاک ڈاؤن 4 کے دوران یکم جون سے اب مشروط اجازت کے ساتھ ہوٹل اور ریسٹورنٹس کھولنے کیلئے اجازت دینے والی ہے۔ بورڈنگ اور لاڈجنگ زمرہ کے ہوٹلوں کیلئے خصوصی ہدایات اور شرائط کے ساتھ کھلے رکھنے اجازت دیئے جانے کے امکانات ہیں۔ ان شرائط کو قبول کرنے پر ہی لاڈجنگ والے ہوٹلوں کو کاروبار شروع کرنے اجازت دی جانے والی ہے۔
ریاست بھر میں تقریباً 50 ہزار سے زائد ہوٹل ہیں جہاں 2 لاکھ سے زائد افراد کام کرتے ہیں۔ ہوٹل مالکوں نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے انہیں دوبارہ ہوٹل کاروبار چلانے کی اجازت دینے اپیل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا ہے کہ وہ محکمہ صحت اور دیگر محکموں کے افسروں سے مشورہ کر کے انہیں یکم جون سے ہوٹل دوبار ہ کھولنے کی اجازت دینے پر غور کریں گے۔