سعودی عرب: کامیاب حج اور جدہ سیزن کے بعد ہوٹلوں کے مکینوں کی تعداد میں دُگنا اضافہ

Source: S.O. News Service | Published on 21st July 2022, 11:21 AM | خلیجی خبریں |

ریاض، 21؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب میں اس موسم حج میں دس لاکھ سے زیادہ مسلمانوں کی واپسی اور جدہ سیزن میں لاکھوں زائرین کی شرکت نے 2022 میں شعبہ سیاحت کی بحالی اور فروغ میں نمایاں کردارادا کیا ہے۔

ہوٹل کے شعبہ میں کام کرنے والی ایک مشاورتی فرم کی رپورٹ کے مطابق زائرین عمرہ وحج کی مملکت میں آمداورعمومی سیاحت کی سرگرمیوں میں زبردست تیزی سے سعودی معیشت کو نمایاں فائدہ پہنچا ہے اورہوٹلوں کے مکینوں کی تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں دُگنا سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

کووِڈ-19 کی وَبا کی وجہ سے دو سال کے بعد بیرون ملک سے اس سال پہلی مرتبہ عازمین حج کی آمد ہوئی تھی۔گذشتہ دو سال کے دوران میں حکام نے صرف سعودی باشندوں یا مملکت میں مقیم تارکین وطن کو فریضۂ حج کی اجازت دی تھی۔

مشاورتی فرم کولیئرز انٹرنیشنل میں مینا ریجن (مشرقِ اوسط اور شمالی افریقا) کے شعبہ ہوٹل کے سربراہ کرسٹوفر کے مطابق سعودی عرب نے اس سال دس لاکھ غیرملکی عازمینِ حج کا خیرمقدم کیا۔ان میں زیادہ تر بیرون ملک سے آئے تھے۔انھوں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اسلام کے دو مقدس ترین مقامات کی زیارت کی۔اس کا ملک کی سیاحت کی صنعت پر پہلے ہی بڑے پیمانے پرمثبت اثر پڑا ہے۔موسمِ حج سعودی عرب کے لیے ضیوف الرحمٰن کی میزبانی کی بنا پر وقار اور سیاحت کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔

کولیئرز انٹرنیشنل کے مینا کے خطے میں ہوٹلوں کے بارے میں پیشین گوئی کے مطابق 2022ء میں سعودی عرب کی سیاحت کی صنعت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔مکہ مکرمہ میں 2021 کے مقابلے میں ہوٹلوں کے کمروں کے مکینوں کی تعدادمیں 106 فی صد اضافہ متوقع ہے اور مدینہ منورہ میں 80 فی صد اضافہ متوقع ہے۔

یہ دونوں شہر خطۂ خلیج میں سال بہ سال ہوٹلوں پر قبضے کی شرح میں سب سے زیادہ اضافے کی نمائندگی کرتے ہیں۔کولیئرز کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے انتہائی مقبول میلے موسم الریاض نے دوماہ کے دوران میں 2800 سرگرمیوں اور تفریحی پیش کشوں کے ساتھ سیاحت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔پھررمضان المبارک میں عمرہ زائرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔

جدہ میں 2022 میں سال بہ سال کی بنیاد پر پیشین گوئی کے مطابق ہوٹلوں کے مکینوں کی تعداد میں پانچ فی صد بڑھوتری ہوگی جبکہ الریاض میں نو فی صد اضافہ متوقع ہے۔

2021 کے مقابلے مکہ مکرمہ کی ہوٹل مارکیٹ میں 2022 کے اختتام پرمکینوں کی تعداد میں 106 فی صد اضافہ متوقع ہے۔اس کی جزوی وجہ 2021 میں کم تعداد ہے لیکن بنیادی طورپررمضان کے مضبوط عمرہ سیزن کی وجہ سے یہ اضافہ متوقع ہے۔2019 میں کرونا وائرس کی وبا سے قبل کے رمضان کے مقابلے میں بھی زیادہ تعداد میں لوگ عمرے کے لیے مکہ مکرمہ میں آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق الریاض،الخبراور مدینہ منورہ میں 2019 کے مقابلے میں 2022 میں ہوٹلوں میں زیادہ مکینوں کی آمد کی پیشین گوئی کی گئی ہے اور قبل ازکرونا سعودی عرب کی سیاحت مارکیٹ کے زیادہ قوت سے لوٹنے کی توقع کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کویت کی ایک کلینک پر چھاپہ؛ 30 ہندوستانی ورکرس سمیت 60 گرفتار

کویت کی ایک کلینک پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے 30 ہندوستانیوں سمیت ساٹھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں کیرالہ کی 19 نرسیں بھی شامل ہیں۔ واردات قریب چھ روز قبل پیش آئی تھی مگر نرسوں کے لواحقین کی طرف سے معاملہ آج سامنے آیا۔

سعودی کے ساتھ کئی معاہدے، تعاون میں اضافہ۔وزیراعظم مودی کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں اہم پیش رفت

جی -20 اجلاس ختم ہونے کے بعد بھی وزیراعظم مودی کی مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ ملاقاتوں  کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا۔ انہوں نے پیر کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی، جس میں دونوں لیدڑوں نے دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا اور اس میں ...

مکہ مکرمہ میں منعقدہ عالمی مسابقہ حفظ قران میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے طالب علم کا شاندار پرفارمینس؛ دنیا بھر کے166 مساہمین میں دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

مکہ مکرمہ میں منعقدہ  43  ویں عالمی مسابقہ حفظ قران میں ہندوستان کے شہر بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ابراہیم ابن فہیم شاہ بندری نے دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے پورے ملک کا نام روشن کردیا ہے۔