تھائی لینڈ میں نرسوں نے نوزائیدہ بچوں کے لیے خصوصی ماسک تیار کیے

Source: S.O. News Service | Published on 12th April 2020, 11:08 PM | عالمی خبریں |

بنکاک،12؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) تھائی لینڈ میں کرونا وائرس کی وباء سے شیر خوار بچوں کو بچانے کے لیے ایک مقامی اسپتال کی نرسوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ماسک تیار کیے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کرونا وبائی بیماری کی المناک ماحول میں تھائی لینڈ کے شہر بینکاک کے 'پرارام 9' اسپتال میں نرسوں نے اسپتال سے گھر لے جاتے ہوئے 'کوویڈ -19' کے انفیکشن سے بچانے کے لیے دو نوزائیدہ بچوں کے لیے چھوٹے چہرے کے ماسک بنا کر سب کو حیران کر دیا۔

امریکی 'ٹائم' میگزین نے بنکاک کے اس اسپتال سے حاصل کردہ معلومات کے بعد ایک خبرمیں لکھا ہے کہ اسپتال سے فارغ کیے گئے دونوں بچوں کی ماؤں نے بتایا کہ انہیں گھر جانے کے لیے ٹیکسی یا پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنا پڑے گا۔ ان شیرخوار بچوں کی گھروں کو واپسی کے حوالے سے اسپتال کی نرسیں فکر مند تھیں۔ بچوں کی ماؤں سے ملاقات کے بعد وہ وہاں سے چلی گئیں اور کچھ دیر بعد وہ خود سے تیار کردہ ماسک لے کر آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چہرے کے ماسک صرف قلیل مدتی تحفظ کا ایک ذریعہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں نوزائیدہ بچوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کا کوئی کیس نہیں ہے۔

اسپتال نے اپنے فیس بک پیج کے ذریعے واضح کیا کہ نرسوں کی جانب سے نومولود بچوں کے چہرے کے ماسک کی تیاری ایک "غیر معمولی واقعہ" ہے، اسپتال ان نرسوں کی کاوش کی تحسین کرتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔