وزیر اعلیٰ یڈیورپا نے بنگلورو کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال "وکٹوریہ" میں عام مریضوں کو بھی علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2020, 11:59 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،25؍جولائی (ایس او نیوز)  کورونا مریضوں کے ساتھ ساتھ عام مریضوں کو بھی پوری طرح علاج ملنا چاہئے۔ کورونا متاثرین کے ساتھ حکومت عام مریضوں کی تکلیف اور پریشانی کی جانب بھی توجہ دے۔ اس سلسلے میں بنگلورو کے ایم ایل اے اور سابق ریاستی وزیر ضمیر احمد خان گزشتہ چند دنوں سے مہم چلا رہے ہیں۔ ضمیر احمد خان، بار بار یہ بات کہہ رہے ہیں کہ کورونا سے زیادہ عام مریض، وقت پر علاج نہ ملنے کے سبب ہلاک ہو رہے ہیں۔ اس مسئلہ پر ضمیر احمد خان نے بنگلورو میں وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا سے ملاقات کرتے ہوئے تحریری طور پر یادداشت پیش کی تھی۔ ان کوششوں کے بعد آخرکار وزیر اعلی یدیورپا نے بنگلورو کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال "وکٹوریہ" میں عام مریضوں کو بھی علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اسپتال میں موجود 180 بیڈ پر مشتمل سپر اسپیشلیٹی عمارت کو عام مریضوں کیلئے دستیاب کرائے جانےکی متعلقہ افسروں کو ہدایت دی ہے۔حکومت کے اس اقدام پر بنگلورو کے چامراج پیٹ کے ایم ایل اے ضمیر احمد خان نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے بھروسہ دیا ہے کہ وہ کووڈ کے ساتھ ساتھ غیر کووڈ مریضوں کیلئے بھی طبی سہولیات میں اضافہ کریں گے۔ وکٹوریہ اسپتال چامراج پیٹ اسمبلی حلقہ میں واقع ہے۔ یہاں کے ایم ایل اے ضمیر احمد خان نے کہا کہ وکٹوریہ کی سپراسپیشلیٹی عمارت میں 30 وینٹی لیٹرز، 30 آئی سی یو، 20 ایچ ڈی یو،  30 اسپیشل وارڈ اس طرح کئی سہولیات موجود ہیں۔ یہ عمارت وکٹوریہ اسپتال کے گرین زون میں موجود ہے، عام مریض بغیر کسی رکاوٹ کے یہاں بھرتی ہوکر ٹریٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جب سے کورونا کی وبا شروع ہوئی ہے، وکٹوریہ اسپتال کو کووڈ سینٹر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ یہاں عام مریضوں کا داخلہ بند ہے۔ کرناٹک کے سابق وزیر اقلیتی بہبود ضمیر احمد خان کا ماننا ہے کہ کووڈ سے زیادہ غیر کووڈ مریض ان دنوں پریشان ہیں، ذیابیطس، ہارٹ، کڈنی کے مریضوں کیلئے جائیں تو جائیں کہاں کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت پر علاج نہ ملنے کے سبب کووڈ سے زیادہ غیر کووڈ مریض فوت ہورہے ہیں۔ ضمیر احمد خان کہتے ہیں کہ کووڈ کی جانچ کے بعد رپورٹ آنے میں 2 سے 3 دنوں کا وقفہ ہورہا ہے۔ کووڈ رپورٹ آنے کے بعد ہی اسپتالوں میں مریضوں کو بھرتی کیا جارہا ہے۔ دو سے تین دن کا وقت مریض کی کیلئے کافی قیمتی ہوتا ہے۔ اس دوران علاج کے نہ ملنے سے عام مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو رہا ہے۔ اس سنگین مسئلہ کی جانب حکومت کو غور کرنے کی ضرورت ہے۔   ضمیر احمد خان نے کہا کہ کورونا کی ریپیڈ ٹسٹنگ کی سہولت کو عام کیا جائے تاکہ مریض کو جلد سے جلد رپورٹ حاصل ہو اور اس رپورٹ کی بنیاد پر مریض کو اسپتال میں بھرتی کیا جائے۔

چامراج پیٹ کے ایم ایل اے ضمیر احمد خان نے کہا کہ انہوں اپنے اسمبلی حلقہ میں دو شادی محلوں کو عارضی اسپتالوں میں تبدیل کیا ہے۔ ان عارضی اسپتال میں غیر کووڈ مریضوں کو مفت علاج اور دوائیاں فراہم کی جائینگی۔ عارضی اسپتال میں مہانگر پالیکے کے  دو ڈاکٹر اور ایک نرس تین شفٹ میں خدمات انجام دینگے۔ اس کے علاوہ نجی ڈاکٹروں کو بھی یہاں تعینات کیا جائے گا۔وزیر اعلی یڈیورپا سے ملاقات کے دوران ضمیر احمد خان نے کووڈ 19  کیلئے خصوصی قبرستان کے ایشو پر بھی گفتگو کی۔ ضمیر احمد خان نے کہا کہ کورونا سے ہونے والی اموات کی تدفین اور آخری رسومات کیلئے بنگلورو کے مضافات میں حکومت نے جو اراضی فراہم کی ہے وہ استعمال کے قابل نہیں ہے، کئی جگہوں پر ناجائز قبضہ بھی ہوئے ہیں۔ ضمیر احمد خان نے کہا اس سلسلے میں وزیر اعلی نے بی بی ایم پی کے کمشنر منجوناتھ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ متبادل زمین فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔