کویت:رشتہ سے انکارپرعورت کا بہیمانہ قتل، سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار

Source: S.O. News Service | Published on 22nd April 2021, 12:35 PM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کویت، 22؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) کو یت میں ایک شقی القلب نوجوان نے رشتہ سے انکار پرخاتون کو اس کے بچوں کے سامنے بے دردی سے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا ہے اور پھر اس کی لاش اسپتال کے دروازے پر چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرگیا۔سوشل میڈیا پر اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور کویتی شہریوں نے واقعے میں ملوّث ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقتولہ نے اس مبیّنہ قاتل کے خلاف دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ بھی دائر کررکھا تھا۔کویتی میڈیا کے مطابق اس شخص نے مقتولہ کا رشتہ مانگا تھا لیکن اس کے خاندان نے انکار کردیا تھا۔اس پراس کو رنج تھا۔

چند ماہ قبل اس مشتبہ ملزم کو مقتولہ کی بہن کی درخواست پرگرفتار کر لیا گیا تھا لیکن بعد میں عدالت نے اس کو ضمانت پر رہا کردیا تھا۔اس نے منگل کے روز خاتون کو اس کے بچّوں سمیت اغوا کر لیا تھا اورصباح السالم شہر میں لے جاکر چاقو کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا۔

کویتی وزارتِ داخلہ کے ایک بیان کے مطابق مشتبہ ملزم مقتولہ کی لاش اور بچّوں کو اسپتال کے دروازے پر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔سوشل میڈیا کے صارفین نے اس کی شناخت فہد صبحی محمد کے نام سے کی ہے۔اس کی عمر30 سال ہے۔اس کی ماں کویتی شہری ہے لیکن باپ کوئی غیرملکی ہے۔

سوشل میڈیا پر مقتولہ کی والدہ اور بہن کی ایک ویڈیو بھی جاری کی کئی ہے،وہ اسپتال کے باہرآہ وبکا کررہی ہیں اور حکام کو کوس رہی ہیں جنھوں نے مبیّنہ قاتل کی دھمکیوں پر کچھ نہیں کیا تھا۔وزارتِ داخلہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ مبیّنہ قاتل فہد صبحی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سیکڑوں کویتیوں نے ٹویٹر اور سوشل میڈیا کے دوسرے پلیٹ فارمز پرخاتون کے بہیمانہ قتل پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔وہ ’’صباح السالم جرم‘‘ اور ’’میں آیندہ نشانہ ہوں‘‘ کے عنوان سے ہیش ٹیگ کے تحت اپنے جذبات کااظہار کررہے ہیں۔

ان میں سے بعض نے لکھا ہے کہ’’ کویت میں اب خواتین محفوظ نہیں ہیں۔قانون انھیں کوئی تحفظ نہیں دیتا،انھیں ہر روزہراساں کیا جاتا ہے اور قتل کیا جارہا ہے۔یہ صورت حال بالکل بھی قابل قبول نہیں۔‘‘

بہت سے صارفین نے لکھا ہے کہ ’’جب یہ قاتل اس خاتون کو دھمکیاں دے رہا تھا تو پھر حکام نے اس کو کیوں ضمانت دی،اس کوزیرحراست رکھا جانا چاہیے تھا۔‘‘

کویت میں خاتون کے اس اندوہناک قتل سے صرف دو ماہ قبل ہی خواتین نے جنسی ہراسیت کے خلاف ملک گیر مہم شروع کی تھی اور حکومت سے خواتین کے خلاف تشدد آمیز جرائم کی بیخ کنی کے لیے قانون سازی کا مطالبہ کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔