ہندوستان نے دی سنسنی خیز میچ میں آئرلینڈ کو شکست، سیریز 0-2 سے جیت لی

Source: S.O. News Service | Published on 29th June 2022, 10:45 PM | اسپورٹس |

ڈبلن،29؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) ٹاپ آرڈر بلے باز دیپک ہڈا (104) کی شاندار سنچری کی بدولت ہندوستان نے آئرلینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں منگل کو آخری گیند تک کھیلے گئے دلچسپ میچ میں چار رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریزدو۔صفر سے جیت لی۔ ہندوستان نے 20 اوورز میں سات وکٹ پر 225 رنز کا بڑا اسکور بنایا اور آئرلینڈ کے سخت چیلنج کو پانچ وکٹ پر 221 تک محدود کردیا۔ دیپک ہڈا کو ان کی پہلی سنچری اننگز کے لئے میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

ایک بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آئرلینڈ کے بلے بازوں نے اپنی جاندار کارکردگی سے ہندوستانی کپتان ہاردک پانڈیا کو زبردست دباؤ میں ڈالا۔ آخری گیند پر ایک رن بنانے کے ساتھ ہی ہاردک اور دیگر ہندوستانی کھلاڑی نے راحت کی سانس لی۔ آئرلینڈ نے ہندوستان کے ہاتھوں سے جیت تقریباً چھین لی تھی۔

اوپنر پال اسٹرلنگ نے 18 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے، جبکہ کپتان اینڈی بالبرنی نے 37 گیندوں پر تین چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے۔ ہیری ٹییکٹر نے 28 گیندوں پر 39، جارج ڈوکریل نے 16 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 34 اور مارک ایڈر نے 12 گیندوں پر ناٹ آوٹ 23 رنز بنائے۔ آئرلینڈ کو آخری اوور میں جیت کے لیے 17 رنز درکار تھے لیکن عمران ملک نے دوسری اور تیسری گیند پر چوکے لگانے کے باوجود اپنا حوصلہ برقرار رکھا اور جیت ہندوستان کی گود میں ڈال دی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...